اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاﺅ جنگ نے کہا ہے کہ سی پیک براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا بہترین نمونہ ہے جب کہ ون بیلٹ ون روڈ نے منصوبے نے خطے کے عوام میں روابط کو فروغ دیا ہے۔جنوبی ایشیا میں تنازعات اور تعاون میں اہم طاقتوں کے کردار پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر یاﺅ جنگ نے کہا کہ جنوبی ایشیا دنیا کا سب سے اہم خطہ ہے اور یہاں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں باہمی تعاون سے جنوبی ایشیا میں غربت پر قابو پایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا بہترین نمونہ ہے، ون بیلٹ ون روڈ نے منصوبے نے خطے کے عوام میں روابط کو فروغ دیا ہے، معاشی ترقی بھی کئی تنازعات کے خاتمے کا باعث بنتی ہے، چین خطے کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، ہم جنوبی ایشیا کے شاندار مستقبل کیلئے شراکت دار ہیں۔چینی سفیر کا کہنا تھاکہ خطے کے مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں، چین کو بھی مسائل کا سامنا رہا ہے، ہم نے ہمیشہ مذاکرات اور رابطوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

