لاہور (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ بابرہ شریف آج اپنی 64 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، نٹ کھٹ اداکارہ نے 1973میں اپنے فنی کیریئر کا آغازکیا اور ہر کردار کو بخوبی نبھایا۔ منفرد اداکاری کے باعث انہیں نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔بھولی بھالی سی اداکارہ بابرہ شریف نے 10 دسمبر 1954 کو لاہور میں آنکھ کھولی۔ اپنی دلنشین اداﺅں سے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی بابرہ شریف نے 1973میں پاکستان ٹیلی ویڑن کے ڈرامہ “کرن کہانی” سے اداکاری کا سلسلہ شروع کیا۔بابرہ شریف نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں "انتظار” نامی فلم سے فنی سفر کا آغاز کیا لیکن فلم "میرا نام ہے محبت” میں بہترین اداکاری نے بابرہ شریف کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ بابرہ شریف نے اپنے 23 سالہ فنی کیرئیر میں پیار کا وعدہ، منزل، حق مہر، خدا اور محبت، سلاخیں، دامن، گریبان اور گھائل سمیت 150 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔چاکلیٹی ہیرو وحید مراد، شہنشاہ جذبات محمد علی اور سلطان راہی سمیت بابرہ شریف اپنے دور کے نامور اداکاروں کے ساتھ جلوہ گر ہو کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔ نازیہ حسن کے البم پر بنائی گئی فلم ڈسکو دیوانے میں گلیمرس گرل کے طور پر جلوہ گرہونےوالی بابرہ شریف نے اپنی مقبولیت کے عروج پر ہی فلمی دنیا کوخیر آباد کہہ دیا تھا، 70 اور 80 کی دہائی میں بابرہ شریف نے آٹھ نگار ایوارڈ حاصل کیے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

