تازہ تر ین

الیکشن کمیشن حمزہ شہباز کی انتخابی مہم چلانے کا نوٹس لے، فیاض الحسن چوہان

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات فیاض الحسن چوہان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شریف کی جانب سے انتخابی مہم چلانے کا نوٹس لے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں درخواست دونگا کہ حمزہ شہباز اسمبلی تو آ نہیں رہے لیکن الیکشن مہم چلا رہے ہیں، وہ احتساب عدالت میں جا کر غنڈہ گردی کرتے ہیں، اپوزیشن لیڈر کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اسمبلی کے معاملات پر بحث کریں۔نواز شریف نے دو دن پہلے اپنی زبان کھولی اور کہا کہ ہماری حکومت میں ڈالر ہماری مرضی کے بغیر ہلتا نہیں تھا۔ تاہم دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف میں جائے بغیر ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور ان کا یہ کارنامہ ورلڈ کپ اور نمل سے بڑا ہے، ان 100 روز میں کسی وزیر نے ایک چھٹی بھی نہیں کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv