تازہ تر ین

کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ و تحفظ دینا چاہتے ہیں: وزیراعظم

کراچی(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت ایک مختلف سوچ لے کر آئی ہے جس کے تحت بزنس اور سرمایہ کاری کو فروغ اور تحفظ دینا چاہتے ہیں۔گورنر ہاو¿س میں وزیراعظم عمران خان سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور تاجروں کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مارکیٹ میں استحکام لانا چاہتے ہیں، آپ کے پاس اس لئے آیا ہوں تاکہ آپ ہمیں تجاویز دیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہت پوٹینشل ہے اور بیرون ممالک کے سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ لگا رہے ہیں۔وزیراعظم سے تاجروں اور اسٹاک مارکیٹ کے وفد کی ملاقات سے متعلق جاری اعلامیے کے مطابق وفد نے وزیراعظم کو اسٹاک براکرز اور اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے متعلق امور پر آگاہ کیا۔اسٹاک مارکیٹ کے وفد نے وزیراعظم کو مالیاتی استحکام کے لیے تجاویز بھی پیش کیں جن میں سے بیشتر تجاویز منظور کرلی گئیں جب کہ وفد کی جانب سے حکومت کی مالیاتی پالیسی پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی۔اس سے قبل وزیراعظم کراچی پہنچے توگورنر سندھ عمران اسماعیل نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر گورنر ہاو¿س پہنچے جہاں دونوں کے درمیان ون آن ون ملاقات میں سیاسی اور ترقیاتی معاملات پر بات چیت ہوئی۔وزیراعظم عمران خان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ آج ہی واپس اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv