تازہ تر ین

مس ورلڈ کا تاج میکسکو کی ”ونیسا“ کے سر سج گیا

بیجینگ (نیٹ نیوز) میکسکو کی ونیسا پونسے ڈی لیون نے مس ورلڈ 2018 کا تاج اپنے سر پر سجا لیا جس کے ساتھ ہی وہ میکسکو کے لیے یہ اعزاز جیتنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔چین کے سانیا سٹی ارینا میں منعقدہ 68ویں مس ورلڈ کے مقابلے میں دنیا کے مختلف ممالک سے 118 حسیناو¿ں نے حصہ لیا جس میں میکسکو کی 26 سالہ ونیسا کے سر مس ورلڈ کا تاج سجا۔تھائی لینڈ کی 20 سالہ نکولین پشاپا لمسنوکن مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ بیلاروس، جمیکا اور یوگنڈا کی حسینائیں بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہیں۔گزشتہ سال یہ ٹائٹل بھارت کی منوشی چلر نے جیتا تھا لیکن اس سال فیمینا مس انڈیا 2018 کا تاج سر پر سجانے والی بھارتی حسینہ عالمی مقابلے میں صف اول کی 12 دوشیزاو¿ں میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv