تازہ تر ین

نواز شریف نے بھارت کو اجمل قصاب کا پتہ بتایا ، اس لیے نفرت کرتا ہوں ،نواز‘ زرداری ملک کو مقروض کرنے کے ذمہ دار ، 65سال بعد سیاست سے ریٹائرہونیکا قانون بننا چاہئے :شیخ رشید کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے پروگرام ”نیوز ایٹ7“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی پالیسی پر دونوں طرف کھیل رہاہے، دھونس دھمکی بھی دے رہا ہے اور اچھا تاثر بھی دے رہاہے، زلمے کو رلیسیو کرینگے لیکن کیا طالبان بھی اسکو ریسیو کرینگے؟ یہ سنجیدہ ایشو ہے، پاکستان جو جغرافیائی صورتحال بنتی جارہی ہے اس میں امریکہ ہمیں نظر انداز نہیں کرسکتا، بیشک انڈیا کو جتنا مرضی کندھے پر چڑھا لیں ، امریکہ میں 8حکومتیں ہیں جن میں صدر، کانگریس، پینٹا گون، سی آئی اے، تھنک ٹینک وغیرہ شامل ہیں، ٹرمپ کی پوزیشن کانگریس میں پہلے جیسی نہیں رہی، اسکی صورتحال اپنے ملک میں بھی سوالیہ نشان ہے، پیرس میں پہلی دفعہ سنا کہ مہنگائی کیخلاف احتجاج میں تین لوگ مر گئے، امریکہ ہم کو استعمال کرتار ہتا ہے، ہم بھی اسکا فائدہ اٹھاتے رہتے ہیں، امریکہ کا ہم سے مفاد کا رشتہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا، زندگی میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ انڈیا امریکہ کے قریب ہوجائیگا، نوازشریف باہر جاکر مودی اور انڈیا سے رابطے کرتا تھا، مجھے نوازشریف سے بنیادی نفرت تب ہوئی جب اس نے دنیا کو اجمل قصاب کا پتہ دیا، چیلنج کرتا ہوں کہ اجمل قصاب کے گھر کا ایڈریس سب سے پہلے نوازشریف نے دیا، میاں شریف دیندار آدمی تھے، نوازشریف کی انگلی پکڑ کر انہوں نے ہی مجھے چلنا سکھایا، ایک دن انہوں نے مجھ سے کہا کہ جو منتخب وزیراعظم ہوگا اسکی کوشش ہوگی کہ وہ انڈیا کے قریب جائے، عمران خان کو یہ سہولت پہلی دفعہ ملی ہے کہ فوج سمیت تمام ادارے اس کے ساتھ تھے اور آرمی چیف نے جو کرتارپور بارڈر کھول کر کمال کیا اس سے مودی کی صورتحال اترپردیش، ہریانہ اور ادھر ادھر بڑی خراب ہوگئی ہے، سکھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہے ہیں، پنجا صاحب میں جب ہم گئے ہمارے انتظامات اچھے نہیں تھے ہمیں اس سے بہتر انتظامات کرنے چاہیے تھے، ہماری ریلوے کو وہاں باقاعدہ کیمپ بنانے چاہئے تھے لیکن مجھے دیر سے پتہ چلا ، اسکے باوجود انہوں نے وہاں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، کرتارپور بارڈر کا سہرا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے سر ہے، پاکستان کے کسی فوجی کو ایسی شاٹ کھیلتے کبھی دیکھا نہ سوچا نہ جانا ، سکھوں کو خوش کرنے کیلئے پاکستان کی اس شاٹ نے ہندوستان کو چاروں شانے چت کردیاہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان اتنے برے حالات میں بڑے دل گردے والا کام کررہے ہیں، اکثریت رائے سے اس ملک میں اتنی منافقت و کرپشن ہے جسکو اٹھاو¿ اس میں پورا گٹر نکلتا ہے، حکومت کے 100دن میں جو ہوا کافی ہے، جو کیا اسکا تصور نہیں کیا جاسکتا تھا، عمران خان کی حکومت 6ارب روپے روزانہ کا قرضہ پر سود دے رہی ہے، جو کچھ حالات ہیں اسکے ذمہ دار نوازشریف و زرداری ہیں، پاکستان آئی ایم ایف کے پاس کوئی پہلی دفعہ نہیں گیا، 16یا18دفعہ جاچکا ہے، پاکستان کو اگر دوستوں کی مدد نہ ملی تو کیا کرینگے، میں آٹھویں دفعہ وزیر بنا ہوں، پھر ریلوے کا ہی بنا، جتنی محنت عمران خان کرتا ہے میں نہیں کرتا، عمران خان نے اتنے بوسیدہ ، بدبودار ، تباہ حال ، چوروں لٹیروں کی حکومتوں کے بات جتنا ڈیلیور کیا اگلے سال اسکی پوزیشن بہت بہتر ہوگی، ایسے بھی لوگ تھے جو کونسلر نہیں بن سکتے تھے عمران خان کے اچھے تاثر نے انہیں اسمبلیوں میں پہنچا دیا، جتنے لوگ ہیں عمران خان کی جدوجہد کے مرہون منت ہیں، موجودہ کابینہ کے علاوہ عمران خان کے پاس کوئی آپشن نہیں تھا، انہوں نے کہا وزیراعظم کا چین کا دورہ سعودی عرب سے کم نہیں تھا، ادھر سے اتنی ہی امداد ملے گی جتنی سعودیہ سے ملا ہے، وزارت اطلاعات سے کبھی کوئی راضی نہیں ہوتا، فواد چوہدری میں جتنی ہمت ہے وہ کام کررہاہے، میں اسکو سپورٹ کرتا ہوں، میں خود ، جمالی، نوازشریف، مشرف کا وزیراطلاعات رہاہوں، یہ ایسی وزارت ہے کہ اس سے کوئی راضی ہی نہیں ہوتا، فواد چوہدری پہلی بار وزیر بنا، عمران خان نے اس پر اتنا اعتماد کیا اسے تھوڑا موقع تو دیں، دنیا میں ایسے ملک ہیں جہاں 28،30،34 ال کے وزیراعظم ہیں، قانون ہونا چاہئے کہ 65سال کے بعد سارے سیاستدان ریٹائرڈ ہو جائیں، عمران خان اور اسکی پارٹی کو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے فل سپورٹ کرتا ہوں، عمران خان کو 100میں سے 120نمبر دیتا ہوں ، انجن ٹھیک ہونا چاہئے ڈبے ٹوٹے ہوئے ہی ہوتے ہیں، وزیر اعظم کا لوکو سوئپو ٹھیک چل رہاہے، انہوں نے کہا کہ سعد رفیق نے 42 ،42کروڑ کے انجن لئے جس میں سے 4ورکشاپ پر کھڑے ہیں، انڈیا نے اسی کمپنی سے آدھی قیمت پر انجن لئے، ریلوے کا ستیاناس کیا ہوا ہے ، ریلوے تباہ ہوگئی، ابتک 2ارب روپیہ نفع میں چلے گئے ہیں، 10بلین نفع دیکر جاو¿نگا، 25دسمبر ریلوے کی تاریخ کا اہم دن ہے، جب میں کہتاتھا پانامہ میں انکا تابوت نکلے گا تو میں کورکمیٹی گیا، ساری کمیٹیاں سو فیصد مخالف تھیں، عمران خان کو کہا کہ مہربانی کریں ملک تباہ ہو جائیگا، آصف زرداری اب جتنا مرضی پیسہ لگالے اب سندھی اس کیلئے نہیں نکلے گا، مارچ تک سار جھاڑو پھر جائیگا، اگلے سال عمران خان مسائل پر قابو پانے کی پوزیشن میں آجائیں گے، جیل زرداری کا اپنا گھر ہے، چلا بھی گیا تو ہسپتال میں آجائیگا،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے شہبازشریف کی رپورٹ دی ہے کہ اسکو کھلی چھت میں رکھو، قوم بیوقوف ہے یا ڈاکٹر بیوقوف ہیں، دنیا میں کسی نے ایسی رپورٹ نہیں دیکھی ہوگی کہ ایسے مریض کو کھلی چھت میں رکھو، انہوں نے کہا بلاول بھٹو کو پتہ ہی نہیں کہ فالودہ والے کے مال میں کون کون شامل ہے، ان بڑے سیاستدانوں نے اپنی اولاد کا مستقبل تباہ کردیا، ان اولادوں کو پتہ ہی نہیں تھا کہ اتنا ان کے پاس پیسہ ہے انکا نام استعمال کرتے رہے، انہوں نے کہا شہبازشریف ، نوازشریف سے کہیں زیادہ بڑا چور ہے، چین سے آنے کے بعد پتہ چلا کہ داماد اور بیٹے نے وہاں بڑے کھاتے بنائے ہیں، اصل سی پیک انکے گھر چلی گئی ہے، شہباشریف این آر او مانگ رہے ہیں ، عمران خان کے ہوتے نہیں ہوسکتا، شہبازشریف نوازشریف کیلئے این آر او مانگ رہے ہیں، نوازشریف مریم کی مستقبل کی سیاست کو محفوظ کرنا چاہتا ہے،پی پی نون لیگ کے ساتھ نہیں، زرداری اور بلاول ایک بنچ پر نہیں ہیں، گوادر کا جو انقلاب آرہاہے اس میں ایچ کیو ایچ کی پوزیشن کمزور پڑ گئی، پی پی سندھ میں محنت کرتی تو بہت سارے ووٹ ملتے، متحدہ کے بغیر حکومت نہیں بن رہی تھی، انہوں نے کہا ریلوے کے فریم ورک میں کوئی تبدیلی نہیں کرنے جارہا، صرف بچت کرنے کا کہہ رہا ہوں، جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کیلئے حکومت کے پاس اکثریت نہیں، اپوزیشن ساتھ دے تو بن سکتا ہے، پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب کو سیکشن ضرور بنادیگی، انہوں نے کہا مسلم لیگ قاف پی ٹی آئی کو بلیک میل نہیں کررہی، چوھدری برادران خاندانی لوگ ہیں، عمران خان وقت کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ کسی کے پاس کوئی چوائس نہیں، انہوں نے کہا کہ میں 60کا حلقہ رکھنا چاہتا تھا، الیکشن لڑکر 62کو چھوڑ دینا تھا، صبح الیکشن تھے رات کو سٹے آرڈر ہوگیا، میری توکوئی اولاد ہی نہیں میں نے کیا موروثی سیاست کرنا ہے، اسوقت 12وزراءکے بیٹے سیاست میں ہیں، شاہ محمود قریشی کا بھی ہے ، میرا بھیجا تو پی ٹی آئی میں ہے، این اے 60ہمارا اصل حلقہ تھا، وہ سپورٹ نہیں ملی جو ملنی چاہئے تھی، ساری پارٹیاں اکھٹی ہوگئیں، پھر بھی کامیابی ملی ، حلقے کے ععوام کے شکرگزار ہیں، انہوں نے مزید کہا ملک ے اندرونی حالات اور موجودہ حکومت کو ناکام کرنے کیلئے بیرونی قوتیں متحرک ہیں، عمران خان نے سب کو شکست فاش دےدی ہے، پنجاب کے پی میں اپنا وزیراعلیٰ لیکر آیا ہے، ان صوبائی حکومتوں کی ناکامی اور کامیابی کا سہرا بھی عمران خان کو جائیگا، باہر کی طاقتیں چاہتی ہیں یہ ناکام ہو لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہونگے، انہوں نے کہا مجھ پر خود تین خودکش حملے ہوچکے ہیں، پچھلے دنوں لاہور میں بچ گیا، پاکستان میں پہلی دفعہ اہم ادارے عمران خان کے ساتھ ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv