تازہ تر ین

اسد شفیق 12سنچریاں بنا کر ظہیر حنیف محمد اور اعجاز کے ہم پلہ ہو گئے

ابوظہبی(آئی این پی) پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نے نیوزی لینڈ کےخلاف آخری اور فیصلہ کن کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کی رواں سال پہلی جبکہ مجموعی طور پر کیریئر کی 12 ویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے سابق ہم وطن بلے بازوں ظہیر عباس، حنیف محمد اور اعجاز احمد کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔، اسطرح وہ زیادہ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر ساتویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔وہ 104 رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے یونس خان 34 سنچریاں بنا کر سرفہرست ہیں، انضمام الحق 25 سنچریوں کے ساتھ دوسرے، محمد یوسف 24 سنچریوں کے ساتھ تیسرے، جاوید میانداد 23 سنچریوں کے ساتھ چوتھے، اظہر علی اور سلیم ملک 15، 15 سنچریاں بنا کر مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر ہیں۔ اسد شفیق نے اس کے علاوہ سابق ہم وطن کرکٹر مدثر نذر کو زیادہ رنزوں کی فہرست میں بھی پیچھے چھوڑ دیا اور وہ زیادہ رنز بنانے والے نویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں، مدثر نے 4114 رنز بنا رکھے تھے جبکہ اسد شفیق نے 4137 رنز بنا لئے ہیں، پاکستان کی جانب سے یونس خان 10099 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv