تازہ تر ین

ہاکی ورلڈ کپ : پاکستان ،ملائیشیاکا میچ برابر ،جرمنی نے ہالینڈ کو 4-1سے پچھاڑ دیا

بھوبنیشور(سپورٹس ڈیسک)14ویں ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اہم میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔جبکہ جرمنی نے ہالینڈکیخلاف 4-1سے کامیابی حاصل کی۔بھارت کے شہر بھونیشورمیں جاری میگا ایونٹ کے گروپ ڈی میں پاکستان اورملائیشیا کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ پہلے تین کوارٹرزکے دوران کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔دونوں ٹیموں کو متعددبا رپینلٹی کارنرزپر بھی چانسزملے لیکن کوئی بھی فائدہ نہ اٹھاسکا۔ کھیل کے 51 ویں منٹ میں محمد عتیق نے گول کرکے قومی ٹیم کو برتری دلائی لیکن یہ برتری زیادہ دیر قائم نہ رہی اور4 منٹ بعد ہی ملائیشیا کے فیصل ساری نے پینلٹی کارنرپرگیند کو پوسٹ میں ڈال کر مقابلہ برابر کردیا۔اوراسی سکورپرمیچ ختم ہوا۔یہ میگا ایونٹ میں پاکستان کا پہلا پوائنٹ ہے۔گرین شرٹس آخری میچ میں9دسمبرکو ہالینڈکاسامنا کریگی۔ پلے آف میں رسائی کےلئے پاکستان کو ہالینڈکیخلاف فتح درکارہوگی جبکہ جرمنی کے ہاتھوں ملائیشیاکے ہارنے پر قومی ٹیم ہالینڈسے کم مارجن سے ہارکر بھی پلے آفزمیں جگہ بناسکتی ہے۔گروپ ڈی کے ایک اورمیچ میں جرمنی نے ایک گول کے خسارے میں جانے کے باوجودشاندارکم بیک کرتے ہوئے ہالینڈ کو 1-4 سے شکست دی۔گروپ ڈی میں پاکستان کو پہلے میچ میں جرمنی کے خلاف ایک صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv