تازہ تر ین

اظہر کی سنچری ،اسد کی نصف سنچری 3کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز جاری

دبئی (ویب ڈیسک ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اظہر علی کی سنچری اور اسد شفیق کی شاندار نصف سنچری کی بدولت قومی ٹیم نیوزی لینڈ کا پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز 139 رنز 3 کھلاڑیوں کے آو¿ٹ پر شروع کی تو اظہر علی اور اسد شفیق نے جارحانہ حکمت عملی اختیار کی اور وقتاً فوقتاً اسکور میں تیزی کے ساتھ اضافہ کرتے رہے۔تجربہ کار اظہر علی نے اپنی 15ویں سنچری مکمل کی اور ان کے ساتھ کریز پر موجود اسد علی بھی پیچھے نہ رہے اور انہوں نے 22ویں نصف سنچری مکمل کی۔کھیل کے تیسرے روز کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 224 رنز بنا لیے جبکہ اسے نیوزی لینڈ کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 50 رنز درکار ہیں۔پاکستان کی جانب سے اظہر علی 111 اور اسد شفیق 55 رنز بنا کر کیریز پر موجود ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے بلال آصف نے شاندار باو¿لنگ کرتے ہوئے قومی تیم نے نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 274 رنز پر آل آو¿ٹ کردیا تھا۔پاکستان کی جانب سے یاسر علی نے بھی 3 وکٹیں لیں، خیال رہے کہ انہیں تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑنے کے لیے مزید 2 وکٹیں درکار ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv