تازہ تر ین

پریانکا کو اپنی دلہن کے روپ میں دیکھ کر نک جونز خوشی میں روپڑے

ممبئی (ویب ڈیسک ) نامورامریکی گلوکارنک جونز کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اپنی دلہن کے روپ میں دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اورخوشی کے مارے ان کے آنسو چھلک پڑے۔پاکستان اور بھارت میں عموماً شادی کے دوران دلہنیں اپنے بابل سے بچھڑ نے پر روتی ہیں لیکن پریانکا چوپڑا اور نک جونز کی شادی میں دلہے کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پیپلز میگزین نے نک اور پریانکا کی مسیحی رسوم کے مطابق ہونے والی شادی کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پریانکا چوپڑا سفید عروسی لباس میں انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں اور اپنی والدہ کے ساتھ شادی کے مقام کی طرف جارہی ہیں۔ویڈیومیں دلہا نک جونز اپنی دلہن کا انتظار کررہے ہیں اس موقع پر ان کے چہرے پر چھائی مسکراہٹ اور آنکھوں میں نمی واضح دیکھی جاسکتی ہے۔ نک جونزپریانکا کو عروسی لباس میں اپنی دلہن کے روپ میں دیکھ کرجذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے خوشی کے مارے آنسو چھلک پڑے نک جونز کی آنسو صاف کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv