تازہ تر ین

منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور کا جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ

کراچی(ویب ڈیسک) میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے اپنا الگ الگ بیان ریکارڈ کرادیا۔ایف آئی اے کی جانب سے طلب کیے جانے پر پہلے فریال تالپور دفتر پہنچیں تو ان کی گاڑی کو ہی دفتر کی حدود میں جانے کی اجازت دی گئی۔ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے ایک گھنٹے تک فریال تالپور سے تفتیش کی جس کے بعد انہیں جانے کی اجازت دی گئی۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر ٓآصف علی زرداری دن دو بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور ان سے تقریباً ایک گھنٹے 20 منٹ تک تفتیش جاری رہی۔یاد رہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے اور دونوں 4 مرتبہ ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔گزشتہ سماعت پر ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نجف مرزا نے 35 منٹ تک دونوں سے پوچھ گچھ کی جس کے دوران مختلف سوالات پوچھے گئے تاہم آصف علی زرداری نے بعض سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا۔واضح رہے کہ جعلی اکاو¿نٹس کیس میں آصف زرداری، فریال تالپور، اومنی گروپ کے مالک انور مجید، ان کے صاحبزادے عبدالغنی مجید اور نمر مجید کے علاوہ آصف زرداری کے قریبی دوست حسین لوائی سمیت دیگر نامزد ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv