تازہ تر ین

ٹرمپ بریگزٹ پلان پر برطانیہ سے نالاں

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وزیراعظم تھریسامے کا بریگزٹ پلان یورپی یونین کے لیے شاندار لیکن امریکا اور برطانیہ کے درمیان تجارت کے لیے زیادہ مناسب نہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے اور یورپی یونین کے درمیان طے پانے والے بریگزٹ پلان کو امریکا اور برطانیہ کے درمیان تجارت کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ بریگزٹ پلان یورپی یونین کے لیے ایک عظیم معاہدہ ہے جس سے وہ کافی فوائد حاصل کرسکیں گے لیکن اس معاہدے کے مندرجات سے امریکا اور برطانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے جسے سنجیدگی سے دیکھنا ہوگا۔امریکی صدر نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ میرے خدشات درست نہ ہوں اور بریگزٹ پلان میں ایسا کچھ بھی نہ ہو جس سے امریکا اور برطانیہ کے درمیان معاشی تعلقات پر ضرب پڑتی ہو لیکن اگر ایسا ہے تو یہ سنگین معاملہ ہے جسے ایک مرتبہ پھر دیکھنے کی شدید ضرورت ہے۔دوسری جانب برطانوی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں امریکی صدر کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بریگزٹ ڈیل کے تحت برطانیہ امریکا کے ساتھ بھی ا±س طرح تجارتی معاہدے کرسکے گا جیسا وہ دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ کرتا ہے، برطانیہ اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدوں کے خدوخال پر کام جاری ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں یورپی یونین کے تمام رہنماﺅں نے برسلز میں ہونے والی خصوصی تقریب میں برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے بریگزٹ پلان پر دستخط کیے تھے۔ جس کے بعد اب بریگزٹ ڈیل کو برطانوی پارلیمنٹ سے منظور کرانا ہوگا اور یوں برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلاءکا عمل مکمل ہوجائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv