تازہ تر ین

آدمی نے گھر لینے کے لئے فقیر بن کر سڑک پر بھیک مانگنا شروع کردی، چند ہی دن میں کتنی رقم اکٹھی ہوگئی؟ جان کر یقین نہ آئے

لندن(ویب ڈیسک) جعلی بھکاریوں کی ہمارے ہاں بھی کمی نہیں، ایسے ہی برطانیہ میں ایک شخص نے گھر لینے کے لیے جعلی بھکاری بن کر سڑک پر بھیک مانگنی شروع کر دی اور چند ہی دن میں اتنی رقم اکٹھی کر لی کہ آدمی دنگ رہ جائے۔ دی مرر کے مطابق 27سال ٹام نامی یہ شخص خستہ حال کپڑے پہن کر اور بیڈ شیٹ اوڑھ کر برمنگھم میں معروف شاہراہوں کے ٹریفک سگنلز پر کھڑا ہو جاتا اور لوگوں سے بھیک مانگتا تھا۔ اس نے صرف 10ہفتوں میں 7000پاﺅنڈ (تقریباً2 1لاکھ روپے) اکٹھے کر لیے تاہم اس کے بعد اس کے جھوٹ کا پول کھل گیا اور اسے پکڑ لیا گیا۔بے گھر افراد کی مدد کرنے والے ایک گروپ کو ٹام پر شک گزرا کہ وہ جعلی بھکاری ہے۔ چنانچہ اس گروپ نے پولیس کو رپورٹ کر دی۔ پکڑے جانے پر ٹام نے بتایا کہ ڈوڈلے نامی قصبے میں اس کا ذاتی گھر موجود ہے تاہم وہ برمنگھم میں بھی ایک فلیٹ لینا چاہتا تھا جس کی پیشگی ادائیگی کے لیے اس نے بھیک مانگنی شروع کر دی۔ اس کے لیے وہ ڈوڈلے سے دور برمنگھم میں چلا آیا تاکہ لوگ اسے پہچان نہ سکیں۔اس نے بتایا کہ ”میں لوگوں سے کہتا تھا کہ میں بے گھر ہوں اور میں نے صبح سے کچھ نہیں کھایا، جس پر وہ مجھے اچھی خاصی رقم دے دیتے تھے۔ میں روزانہ 60سے 100پاﺅنڈ کما لیتا تھا۔ رات کو میں اپنے گھر جاتا، غسل کرتا اور بہترین کپڑے پہن لیتا تھا۔“



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv