تازہ تر ین

درد دل رکھنے والے خبر لازمی پڑھیں، سروسز ہسپتال کا علاج سے انکار طالب علموں نے دوست کی جان بچانے کی ٹھان لی ،بڑی اپیل کر دی

لاہور (ویب ڈیسک )پنجاب یونیورسٹی کے نوجوان طالبعلم حمزہ کا بدھ کے روز ایکسیڈنٹ ہوا جس میں اس کے دماغ پر چوٹ آئیں تاہم اب وہ نیشنل ہسپتال میں زیر علاج ہے اور وہ کومہ میں ہے ، ڈاکٹر ز کا کہناہے کہ اس کے علاج پر تقریب بیس لاکھ روپے سے زائد کا خرچ آئے گا اور اس کیلئے حمز ہ کے دوستوں نے حمزہ کی زندگی بچانے کیلئے عوام سے عطیات کی اپیل کی ہے۔حمزہ کو علاج کیلئے عطیہ دینے کیلئے اس نمبر پر رابطہ کریں 03244331232 جبکہ اگر آپ اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتے تو اس اکاوئنٹ میں IBAN NO: PK48 MUCB 0653 1387 2100 1013 پیسے جمع کروا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فیس بک پر اویس نامی نوجوا ن نے ایک پیغام جاری کیا ہے جسے پڑھ کر کسی بھی دل رکھنے والے آدمی کیلئے ممکن نہیں کہ وہ آنسو نہ بہائے جبکہ حکومت اور اداروں کی بے حسی دیکھ کرتمام تر امیدیں ٹوٹ جاتی ہیں تاہم ایسے میں اس نوجوان حمزہ کے دوستو ں نے ہمت نہیں ہاری اور دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے دوست کی زندگی بچانے کیلئے اپنی پوری جان لگا دی ہے۔اویس کا کہناتھا کہ میں حمزہ کو ذاتی طور پر جانتا ہوں اور آپ اس کی جتنی مدد کر سکتے ہیں مہربانی کر کے ضرور کریں ، حمزہ نواز پنجاب یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ میٹلرجیکل اینڈ مٹریل انجینئرنگ کا طالب علم ہے تاہم بدھ کے روز اسے ٹکر مار کر کوئی پھینک گیا جس میں وہ شدید زخمی ہو گیا تاہم ہم اب بھی اس مجرم کی تلاش میں لگے ہوئے ہیں۔اویس کا کہناتھا کہ ہمیں ریسکیو 1122 کی طرف سے کا ل موصول ہوئی اور انہیں حمزہ ایوب سٹیڈیم کے باہر سڑک پر پڑا ہوا ملا اور اسے وہ سروسز ہسپتال لے گئے اور جب وہ سروس ہسپتال پہنچ تو ڈاکٹرز نے حمزہ کا اعلاج کرنے سے انکار کر دیا ، حمزہ کا نچلا دھڑ بالکل محفوظ ہے جبکہ اس کے سر اور چہرے پر چوٹیں آئیں ہیں اور یہاں تک کے اس کا چہرہ بھی پہنچاننا مشکل ہے۔ہم اسے لے کر جنرل ہسپتال چلے گئے جہاں ہمیں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کا صرف دل کا م کر رہاہے جبکہ اس کا دماغ مکمل طور پر بند ہو چکا ہے ، اسے اس وقت تک بیڈ پر رہنے دیں جب تک اس کی سانسیں چل رہی ہیں اور جب یہ رکیں گی تو اس کی میت لے جائیے گا“۔انہوں نے حمزہ کو وینٹی لیٹر تک نہیں لگایا ، مہربانی کر کے انہوں نے ہمیں ایک مینول پمپنگ وینٹی لیٹر دے دیا جسے ہم تقریبا 20 لوگ پمپ کر تے تھے تاکہ اپنے دوست کو زندہ رکھ سکیں۔جمعرات کے روز نیشنل ہسپتال نے اس کا اعلاج کرنے کی حامی بھر لی ہے تاہم ڈاکٹر نے کہاہے کہ اس کا زندہ بچنا مشکل ہے۔ تقریبا صبح چھ بجے اس کے دماغ کی سرجری کی گئی اور وہ اس دن سے کوما میں ہے ، لیکن اب ڈاکٹر نے اس کی ” ٹریچوسٹومی “ آپریشن کرنے کی تجویز دی ہے جو کہ کل کیا جائے گا۔حمزہ کا تعلق مڈل کلاس فیملی سے ہے اور اس کے اہل خانہ اس کے علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔بدھ سے لے کر اتوار تک اس کے علاج معالجے کے تمام اخراجات امداد کے ذریعے برداشت کیے جارہے ہیں جو کہ ہم نے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے مختلف طلبہ سے اکھٹی کی اور کچھ پیسے اپنے دوستوں اور ان کے اہل خانہ سے لیے۔ان دنوں میں ہم نے تقریبا پانچ لاکھ روپے خرچ کر دیئے ہیں اور ڈاکٹر کا کہناہے کہ حمزہ کو مزید تین ہفتے ہسپتال میں رکھنا ہوگا جس کا خرچ تقریبا بیس لاکھ روپے کے قریب آئے گا۔ہم سب طالبعلم ہیں اور ہمار ے لیے اتنی بڑی رقم جمع کرنا ناممکن ہے ، ہمیں اپنے دوست کی زندگی بچانے کیلئے آپ کے عطیات کی ضرورت ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv