تازہ تر ین

ٹرمپ مودی کی زبان بولنے لگا

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہاہے کہ پاکستان ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عمل کرے۔ممبئی حملوں کے 10 سال مکمل ہونے پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا حملوں میں ملوث عناصر کو اب تک سزا نہیں ملی، ملزمان کو سزا نہ ملنا ہلاک ہونے والوں کے ورثا کی توہین ہے لہذا تمام ممالک بالخصوص پاکستان ان حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عمل کرے۔دوسری جانب امریکا نے ممبئی حملوں میں ملوث عناصر کی نشان دہی کرنے یا ان کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کرنے پر 50 لاکھ ڈالرز کے نئے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ پاکستان ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عمل کرے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپوٹ میں بتایا گےا ہے کہ ممبئی حملوں کے 10 سال مکمل ہونے پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں ملوث عناصر کو اب تک سزا نہیں ملی، ملزمان کو سزا نہ ملنا ہلاک ہونے والوں کے ورثا کی توہین ہے لہذا تمام ممالک بالخصوص پاکستان ان حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عمل کرے۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے ممبئی حملوں میں ملوث عناصر کی گرفتاری میں مدد دینے پر 50 لاکھ ڈالر کے نئے انعام کا اعلان کر دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv