تازہ تر ین

” وزیراعظم دھمکیاں مت دیں “ شہباز شریف پھٹ پڑے

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس شخص کا نام بتائیں جس نے کہا کہ نواز شریف این آر او چاہتے ہیں، وزیراعظم ہمیں ڈرائیں دھمکائیں نہیں ان مراحل سے پہلے بھی گزر چکے ہیں، ہم نے ماضی میں بھی آمریت کا مقابلہ کیا اور ہتھیکڑیاں سہیں، کوڑے کھائے، وزیراعظم دھمکی آمیز زبان استعمال کرنا چھوڑ دیں، اس سے پاکستان کو نقصان پہنچ رہا ہے، کون کہتا ہے آپ کرپشن کرنے والوں کو چھوڑیں، اگر یوٹرن لینا بڑی صفت ہے تو دنیا میں ہم پر کون اعتبار کرے گا، کیا وزیراعظم کو احساس ہے ان کے بیان سے پاکستان کے بارے میں منفی تاثر قائم ہوگا، کہ وزیراعظم کی منطق مجھے اور 20 کروڑ عوام کو سمجھ نہیں آئی تو دنیا کو کیسے سمجھ آئے گی ، وزیراعظم سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، وہ لوگ جن کے بارے میں کہتے تھے ہماری حکومت آئے گی تو ڈالروں کی برسات ہوگی، ہمیں 22 کروڑ عوام کا مفاد سب سے عزیز ہے۔جمعہ کو شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مخالفین کو پاک چین دوستی نشتر کی طرح چبھتی ہے چین پاکستان کا مشکل حالات کا دوست ہے۔ چینی قونصلیٹ پر حملے کے واقعہ پر قوم میں تشویش ہے پولیس ‘ رینجرز کی بروقت کارروائی سے قونصلیٹ میں موجود چینی عملہ محفوظ رہا۔ ہمارے اسٹریٹیجک مفاد کی حمایت چین نے کی کاش وزیر خزانہ ماضی میں سی پیک منصوبوں کو متنازعہ نہ بناتے۔ پاکستان کے وزیراعظم کے یوٹرن کے بیان پر نہ مجھے سمجھ آئی ہے اور نہ پاکستان کی عوام کو آئی۔ حکومت ان کے ہاتھ میں آگئی ہے اب انہیں سمجھداری سے بات کرنی چاہئے۔ وزیراعظم نے کوالالمپور میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پوری اپوزیشن جیل میں جائے گی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس شخص کا نام بتائیں جس نے کہا کہ نواز شریف این آر او چاہتے ہیں ¾وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کے دبئی میں ظاہر نہ کی گئی جائیداد کا انکشاف ہوا ہے ¾ اب ان سے این آر او ہوچکا ہے ¾ اگر یوٹرن لینا بڑی صفت ہے تو دنیا میں ہم پر کون اعتبار کرےگا ¾وزیراعظم کی منطق مجھے اور 20 کروڑ عوام کو سمجھ نہیں آئی تو دنیا کو کیسے سمجھ آئے گی ¾وزیراعظم سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، بیانات سے لگتا ہے کنٹینر پر چڑھے ہوئے ہیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کے دبئی میں ظاہر نہ کی گئی جائیداد کا انکشاف ہوا ہے اور اب ان سے این آر او ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ این آر او کے بارے میں کس نے کہا اور کون لوگ تھے جنہوں نے کہا نواز شریف این آر او حاصل کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم اس شخص کا نام بتائیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم ہمیں ڈرائیں دھمکائیں نہیں ان مراحل سے پہلے بھی گزر چکے ہیں، ہم نے ماضی میں بھی آمریت کا مقابلہ کیا اور ہتھکڑیاں سہیں، کوڑے کھائے، آپ کس کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم دھمکی آمیز زبان استعمال کرنا چھوڑ دیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دے دیا۔کہ چینی قونصلیٹ پر حملہ تشویشناک بات ہے، چین کی دوستی برے وقتوں میں ساتھ کھڑے ہونا اور پاکستان کے ساتھ ہر حال میں کاندھے سے کاندھا ملا کر سپورٹ کرنا ہے، جو واقعہ ہو ا قوم میں اس سے تشویش کی لہر دوڑی ہے، خدا کا شکر ہے کہ پولیس اور رینجرز کی بروقت اور انتہائی تیز ایکشن کی وجہ سے تمام چینی محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے اندازہ کرلیں کہ کس طرح ہمارے مخالفین کو چین پاکستان کی دوستی کھٹکتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv