تازہ تر ین

بی ایل اے بھارت کی سپورٹ سے چلنے والی تنظیم ہے:جنرل (ر) امجد شعیب ، جمہوری حکومتوں نے بھارتی دہشتگردی کےخلاف آواز نہیںاٹھائی:شاہد لطیف کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا ہے کہ چینی قونصلیٹ پر حملہ اور اورکزئی ایجنسی میں دھماکہ نہایت افسوسناک اور سنجیدہ معاملہ ہے۔ دہشت گردی کی لہر دوبارہ چلی ہے۔ چینل ۵ کے پروگرام نیوز ایٹ سیون میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد نیٹ ورک کی کمر توڑنے کے بعد منظور پشتین جیسے لوگ چیک پوسٹیں ہٹانے کی بات کرتے ہیں وہ رکاوٹیں ہٹانی شروع کر دی گئی تھیں۔ ایشو یہی ہے کہ ابھی چیکنگ جاری رہنی چاہئے تھی۔ نیشنل ایکشن پلان بھی عیر فعال ہے۔ منی لانڈرنگ کے علاوہ نیشنل ایکشن پلان کی دیگر شقوں پر کام نہ ہونا ایسے حملوں کا باعث ہے۔ کلبھوشن سمیت 400 لوگوں کا نیٹ ورک پکڑنے سے کراچی محفوظ ہوا تھا۔ مگر دشمن نیٹ ورک ختم نہیں ہوا۔ بھارتی آرمی چیف کے بیان کے مطابق سزا دینے کے طریقے یہی ہیں۔ امریکہ نے اپنی ناک کے نیچے بھارت کو افغانستان میں بٹھا دیا جو این ڈی ایس کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے وہ افغانستان کو بھی غیر مستحکم رکھتے ہیں۔ 12 ربیع الاول کے دن افغانستان دھماکہ اسی دشمن قوت کی سازش ہے جو چاہتے ہیں کہ سی پیک نہ بن سکے اور بلوچستان بھی غیر مستحکم رہے چینی سفارتخانے نے پاک فوج کی کارروائی کو سراہا اور دشمن قوت کو واضح پیغام دیا ہے۔ بی ایل اے بھارت کی سپورٹ سے چلنے والی تنظیم ہے۔ جس میں براہمداغ بگٹی اور ہربیار مری شامل ہیں جو بھارتی رقم پر پلرتے ہیں۔ حملہ آوروں کی ٹریننگ کا نیٹ ورک پاکسشتان میں بھی ہو سکتا ہے۔ ان 3 حملہ آوروں کے نام لاپتہ افراد میں بھی شامل تھے۔ پروگرام میں تجزیہ کار ایئرمارشل شاہد لطیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوادر منصوبہ نہ رکنے کا پیغام دیئے جانے پر بھارتی قومی سلامتی کے مشیر نے بہت پہلے کہہ دیا تھا کہ یہ منصوبہ آگے نہیں چلنے دیں گے خواہ کوئی قیمت ادا کرنی پڑے۔ پاکستان کی بہت بڑی کمزوری ہے کہ بھارتی دہشتگردی کے خلاف دنیا میں آواز نہیں اٹھائی گئی۔ تمام جمہوری حکومتیں صرف کرسی بچانا چاہتی رہیں کہ بھارت کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل کھڑا ہے۔ افسوسناک معاملہ ہے کہ دنیا کے سامنے پاکستان اپنا کیس لابی نہ کرنے پر کیسے ثابت کریں گے کہ بھارت دہشتگردی کروا رہا ہے۔ کلبھوشن کو مہلت دینا ہماری حکومت کی غلطی ہے، اسے فوراً پھانسی دینا چاہئے تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv