تازہ تر ین

شادی کے بعد فوٹوگرافرز کے ’بھابھی جی‘ کہنے پر دپیکا پڈوکون کا قہقہہ

ممبئی(ویب ڈیسک)دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ پر مشتمل بالی وڈ کا دلکش جوڑا گزشتہ ہفتے اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھا، یہ جوڑا اب اپنی شادی کی پہلی استقبالیہ تقریب کے لیے ممبئی سے بنگلور روانہ ہوگیا ہے۔ممبئی ایئرپورٹ سے روانہ ہوتے وقت دپیکا اور رنویر نے خوب تصاویر بنوائیں۔ اس موقع پر فوٹوگرافرز نے دپیکا کو ‘بھابھی جی’ کہہ کر پکارا جب کہ رنویر سنگھ کو ‘رنویر بابا’ کہہ کر مخاطب کیا۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دپیکا ‘بھابھی جی’ سن کر خوشی سے ہنس پڑیں۔ بنگلور روانگی کے موقع پر نوبیاہتا جوڑے نے سفید رنگ کے ملبوسات زیب تن کر رکھے تھے۔دپیکا پڈوکون نے کریمی مائل سفید انار کلی فراک پہن رکھی تھی، جس کے ساتھ سرخ اور سنہری امتزاج کی چوڑیوں اور چاندی کی بالیوں کا انتخاب کیا گیا، ساتھ ہی گلے میں بھاری نیکلس کے بجائے وہ ایک چھوٹی زنجیر پہنی دکھائی دیں جس میں ہیرے کا لاکٹ جڑا تھا۔دوسری جانب رنویر سنگھ سفید رنگ کے کرتے پاجامے کے ساتھ سفید فلورل (پھولدار) ویسکوٹ میں نظر آئے۔دونوں کی شادی کی پہلی استقبالیہ تقریب کل بنگلور میں ہوگی جس میں دپیکا اور رنویر کے دوست اور رشتہ دار شریک ہوں گے جبکہ بالی وڈ کے چند اسٹارز کی شرکت بھی متوقع ہے۔شادی کی دوسری استقبالیہ تقریب 28 نومبر کو ممبئی میں منعقد کی جائے گی جس میں بالی وڈ کے نامور ستاروں کی شرکت یقینی ہے۔یاد رہے کہ دپیکا اور رنویر گزشتہ ہفتے 14 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت ترین مقام ‘لیک کومو’ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جہاں صرف مخصوص مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔ اس موقع پر شادی کی تصاویر لیک نہ ہونے کا بھی خاص خیال رکھا گیا تھا، لیکن بعدازاں دپیکا اور رنویر نے خود تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت سراہا گیا۔a



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv