تازہ تر ین

دیپکا اور رنویر کی شادی14کو‘ بارات بحری بیڑے میں جائیگی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی بدھ کو ہوگی ‘ دونوں کی شادی کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔ میڈیا کے مطابق فلم اسٹار دپیکا اور رنویر سنگھ جو اپنی شادی کی تقریبات اٹلی میں کرنا چاہتے ہیں گزشتہ روز اٹلی پہنچ گئے ہیں۔ دپیکا اوررنویر ایک دن بعد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ ان کی شادی کی دو روزہ تقریبات 14اور15 تاریخ کو اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں ہوں گی۔ شادی کی تقریب میں دیپکا کی جانب سے شاہ رخ خان اور فرح خان اور رنویر سنگھ کی جانب سے ادتیہ چوپڑا اور سنجے لیلا بھنسالی مدعوکیے گئے ہیں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv