تازہ تر ین
sanjay dath

صحافیوں کو گالیاں دینے پر سنجے دت تنقید کی زد میں آ گئے

لاہور(شوبز ڈیسک ) بالی وڈ اداکار سنجے دت کیریئر کے آغاز سے ہی تنازعات کی زد میں رہے ہیں حال ہی میں صحافیوں کو گالیاں دینے پر ایک بار پھر طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے اور ان پر میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔بھارتی میڈیا پر دیوالی کے موقع پر بنائی گئی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں سنجے دت کو صحافیوں پر خاصا برہم دکھایا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ویڈیو سنجے دت کی جانب سے دی جانیوالی دیوالی پارٹی کے موقع پر بنائی گئی۔، مہمانوں کے علاوہ فوٹو گرافرز اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی پارٹی میں پہنچے اور سنجے دت انکی اہلیہ اور بچوں کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے لگے۔رپورٹ کے مطابق ابتدا میں تو سنجے دت بخوشی تصاویر اور ویڈیوز بنواتے رہے لیکن بعد ازاں پارٹی میں کی جانیوالی مے نوشی کے بعد انہیں کچھ ہوش نہ رہا اور وہ صحافیوں کو گالیاں دیتے رہے۔ سنجے دت کی گالیاں دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پروائِرل ہوئی تو انہیں اس غیر اخلاقی حرکت پر ہرطرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv