تازہ تر ین

فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے پالیسی مرتب کی جائے :جاوید شیخ

لاہور (شوبز ڈیسک )سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے اس شعبے کے ماہرین سے استفادہ کیا جانا چاہیے۔ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے بلا تعطل فلمیں بنانا ہوں گی اور اس کیلئے حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا تجربہ کرے ۔ایک انٹر ویو میںانہوں نے کہا کہ گزشتہ پاکستانی فلموں نے بہترین نتائج دیئے اور اس کی وجہ یہ تھی فلمیں بننے کی تعداد زیادہ تھی ۔موجودہ حالات میں کوئی بھی سرمایہ کار تنہا سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار نہیں اس لئے حکومت اس میدان میں خود بھی آئے۔ اور ٹیکسز میں چھوٹ دینے کے ساتھ سرمایہ کاری بھی کرے جس کے انتہائی دورس نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک بسنے والے لاکھوں پاکستانی اپنی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں اگر متعلقہ وزارت تھوڑی سی توجہ مرکوز کرے تو کروڑوں ،اربوں روپے کا زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv