تازہ تر ین

رمشا خا ن اورشہزاد شیخ کی ”خود پرست“ میں جاندار اداکاری

کراچی ( شوبزڈیسک)ہر ادا میں جاذب نظر اور حیرت انگیز طور پرخوبصورت دکھائی دینے والی رمشا خان اپنے مداحوں کو لبھانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی، نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ نے 2017میںفلم “تھوڑا جی لے”میں پہلی بار کام کرکے انتہائی کم وقت میں حیرت انگیز طور پرشہرت حاصل کی، صرف ریمپ پر ڈانس ان کی وجہ شہرت میں شامل نہیںبلکہ انھوں نے “تمہاری مریم”،ماہ تمام جیسے ٹی وی پلیز میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، کسی بھی کردار میں ڈوب کر اس کا حصہ بن جانا رمشا خان کا ہی خاصہ ہے۔ اداکارہ نے بگ بینگ انٹرٹیمنٹ کے جاری پروجیکٹ “خداپرست”میں سب کی توجہ اپنی اداکاری کی وجہ سے اپنی جانب مبذول کرارکھی ہے۔ ڈرامے کی دیگر کرداروں میں شہزاد شیخ، حسن احمد، نوشین شاہ اور اسما عباس شامل ہیں۔
، یہی وجہ ہے کہ ڈرامہ رمشا خان کی خوبصورت اور دل کو چھولینے والی اداکاری کے باعث تمام ہی لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہورہاہے، ڈرامے کی ہدایات عابس رضا نے دیں ہیں جبکہ ڈرامے کی کہانی رادین شاہ نے تحریر کی ہے، جس میں گھریلو تشددکے ساتھ جدوجہد کرتی ایک ایسی کھلے ذہن کی لڑکی کو دکھایا گیاہے جو کہ اپنے تنگ نظر سسرالیوں کے ساتھ جگہ بنانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے۔ ڈرامے کی دیگر کرداروں میں شہزاد شیخ، حسن احمد، نوشین شاہ اور اسما عباس شامل ہیں۔ خود پرست میں ڈرامے کے کردار کو مزید پرکشش بنانے کے لیے رمشا خان کے ڈائیلاگ، چہرے کے تاثرات اور باڈی لینگویج انہیں دوسرے کرداروں سے نمایاں کرتی دکھائی دیتی ہے، مرکزی کردار ہونے کے ناطے رمشا خان بطور اسوہ جس کے دوستوں میں مرد بھی شامل ہیں، اور ان مردوں کا اس کے گھر آنا جانا بھی رہتا ہے، کیوں کہ اس کے گھروالوں نے اسے یہ اعتماد دیاہے۔ان سب کے باوجود خاندان کے دباو کے برعکس وہ ایک ایسے شخص سے شادی کرتی ہے جو کہ ایک ایسے گھرانے میں پیدا ہوا اور پلا بڑا ہے جو کہ بہت تنگ نظر اور قدامت پسندی کا قائل ہے۔ اپنے کردار سے مزید انصاف کرنے کے لیے رمشا خان نے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور طاقت کا استعمال کیا ہے، انھوں نے خود پرست کو اپنے لیے ایک چیلنج کے طورپر اپنایا ہے۔ رمشا خان اس سے قبل بھی مثبت سیدھے سادھے کردار کرچکی ہیں، لیکن اس بار انھوں نے اس کردار کے لیے اپنی صلاحیتوں کوآزمائشی منازل سے گزارنے کی ٹھان رکھی ہے، اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اس آزمائش میں ان کی کامیابی ثابت ہورہی ہے۔ ان کے مداح ان کے عشق میں پہلے ہی دیوانے ہیں جبکہ اس کردار نے ان کی اس آگ کو مزید بھڑکا کررکھ دیا ہے۔انکے مداح ان کی اس اداکاری پر پہلے ہی عش عش کررہے ہیں جبکہ بہت سے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ یہ ڈرامہ صرف رمشا خان کی وجہ سے دیکھ رہے ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اسکرین پر شہزاد شیخ اور رمشا خان کی جوڑی بہت خوبصورت لگتی ہے، جبکہ کچھ لوگوںکا کہنا ہے کہ رمشا خان انہیں انوشکا شرما جیسی لگتی ہیں۔ رمشا خان سے ان کے مداحوں کا پیار کم ہونے کا نا م ہی نہیں لیتا ، بلکہ ان کی خوبصورتی اور حیرت انگیز طور پر ڈائیلاگ کی ادائیگی انہیں دوسروں سے نمایا ں کرتی ہے۔ابھی تک ڈرامے کی صرف پانچ ہی اقساط نشرہوئی ہیں، تاہم لوگ یہ بات سوچ کر محو حیرت ہیں کہ آنے والے ڈرامے کی کہانی کیا کھل کر سامنے آئے گی اور اسوہ کس طرح اپنے انتہائی تنگ نظر سسرالیوں اور ان کی لگائی گئی پابندیوں کے خلاف جدوجہد کرے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv