تازہ تر ین

پر امن اسلام کا تاثر پوری دنیا میں پھیلانا چاہتے ہیں : عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے وفاقی برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے ملاقات کی ہے اس موقع پر وزیر اطلاعات فواد چودھری بھی شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور کی جانب سے وزیراعظم کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشائخ اور علماءکرام سے مسلسل رابطے میں رہوں گا۔ پرامن اسلام کا تاثر پوری دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔ حضور کی سیرت طیبہ کا پیغام آئندہ نسلوں تک پہنچانا ریاستی ذمہ داری ہے ریاست مدینہ کے قیام کیلئے علماءکرام کی مشاورت چاہیے۔ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ آئندہ 12ربیع الاول شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ 12ربیع الاول منانے کیلئے صوبوں کو ہدایات جاری کردی ہیں اسلام آباد میں 2روزہ ختم نبوت انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس میں امام کعبہ، شام، عراق اور تیونس کے علماءشرکت کرینگے۔ ملک میں حالیہ دنوں میں ہونے والے احتجاج کےدوران جلاو¿ گھیراو¿ سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔وزیراعظم عمران خان کو دورہ چین سے واپسی پر ملک میں حالیہ دنوں مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف ہونے والے احتجاج سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی جس میں دھرنے کے دوران شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کے بارے میں آگاہ کیاگیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ شرپسندی میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس معاملے پر وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور دیگر اداروں سے بھی مدد لی جارہی ہے جب کہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے سوشل میڈیا پر کام کررہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملک میں شرپسندی پھیلانے والوں کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کردی گئی ہیں تاکہ ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی جاسکے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv