تازہ تر ین

حکومت اور ادارے مولانا سمیع الحق کی شہادت کی تحقیقات کر کے ہمیں مطمئن کریں، قوم سے اپیل ہے کہ مولانا سمیع الحق کو دُعاﺅں میں یاد رکھیں اور دُعا کریں مولانا حامد الحق کی پروگرام ”ضیا شا ہد کے ساتھ “میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی (س )کے نئے امیر مولانا حامد الحق نے کہا کہ پولیس مولانا قتل کیس میں تحقیقات کر رہی ہے اور مختلف ادارے اس قتل کو مختلف اینگلز سے فالو کر رہے ہیں ۔ امید ہے کوئی راستہ نکل آئیگاکہ قاتلوں تک پہنچ سکیں۔مولانا
کا قتل بیرونی سازشیں بھی ہو سکتی ہے اور جو دہشتگردی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کی جارہی ہے وہ بھی پاکستانیوں اور اداروں کو مدنظر رکھنی ہوں گی۔پاکستان کے دشمن کہیں زیادہ ہیں ۔چاروں اطراف سرحدوں سے اور مختلف ممالک سے یہ سازشیں ہوتی ہیں۔ حکومت اور اداروں کا کام ہے کہ اپنی تحقیقات مکمل کر کے ہمیں مطمئن کریں اور مولانا کے ناحق بے دردی سے بہائے جانے والے خون کا حساب کتاب مجرموں کیساتھ کر دیں۔ آئندہ لائحہ عمل ہم چند دنوں میںدینی و اتحادی جماعتوں کیساتھ لاہور اسلام آباد اور اکوڑہ خٹک میں میٹنگز منعقد کر رہے ہیںجن کے بعد زیادہ مضبوط پوزیشن واضح ہوگی۔ دینی و سیاسی محب وطن جماعتیں جو مولانا اور مولانا کے پاکستان کو بچانے ، امن دین اور محبت پھیلانے کے مشن سے پیار کرتے ہیںمیری سوچ یہ ہے کہ ان سب کو بٹھا کر آئندہ کے لیے لائحہ عمل طے کریں اور مولانا کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے قوم کو صحیح سمت میں لیجایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کے ملازمین کی گرفتاری کی بات غلط ہے اور وہاں نہ کوئی ملازم تھے۔ہمارے ایک بااعتماد ساتھی ساتھ تھے جو گھر کا سودا سلف لانے باہر گئے ہوئے تھے ۔ 20 سے 25 منٹ کے وقفے میں تاک میں بیٹھے دشمنوں نے یہ کاروائی کی۔ مولانا کے مزاج میں سکیورٹی اور پروٹوکول نہیں تھے۔ مگر افغانستان کے مختلف علاقوں سے ہمیں سال ڈیڑھ سال قبل دھمکیاں ملی تھیں اورایجنسیز کی جانب سے بھی ہمیں ملک میں انتشار کی کیفیت میں محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ اس وقت کے بعد ہم نے اپنے اکوڑہ خٹک گھر اور مدرسے کی سکیورٹی بڑھا دی تھی۔ مولانا پولیس یا کسی کو سکیورٹی کی زحمت نہیں دیتے تھے ۔ وہ مجاہد انسان تھے اس لیے بھی سکیورٹی کو اگنور کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ میں ادنیٰ بیکار سا انسان ہوں لیکن ہماری جماعت، خاندان ، علماءدیوبند اور جمیعت علماءاسلام پاکستان کی مجلس شوریٰ نے مجھے نیا امیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جسکی توسیع 11 یا 12 نومبر کو لاہور میں کریں گے۔ اتنی بڑی چیزوں کو آگے لیجانا انسانی بس کی بات نہیں مگر میں پوری قوم سے اپیل کروں گا کہ مولانا کو جب وہ اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں تو مجھے بھی یاد رکھیں کہ میں اپنے ملک و قوم کے لیے کچھ کر سکوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv