تازہ تر ین

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 36 ویں برسی 23نومبر کومنائی جائےگی

لاہور(شوبزڈیسک) ستارہ امتیاز اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پانے والے اور اپنے وقت کے ہر جواد دل کی مراد چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 36 ویں برسی 23نومبر کومنائی جائے گی۔وحید مراد 2 اکتوبر 1938ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔1961ء میں انھیں ایس ایم یوسف کی فلم ”اولاد“ میں اہم رول کے لیے پہلی بار کاسٹ کیا گیا اور یوں بطور اداکار وحید مراد کی پہلی فلم ”اولاد“ اگست 1962ء میں ریلیز ہوئی اور گولڈن جوبلی کا اعزاز حاصل کیا۔ شہرت ذاتی فلم ”ہیرا اور پتھر“ سے ہوئی۔ وحید مراد کو پاکستان کی پہلی پلاٹینیم جوبلی فلم ”ارمان“ کا فلم ساز، مصنف اور ہیرو ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ 125 فلموں میں کام کیا اور ان کا ہر کردار جاندار رہا۔ اکیلے نہ جانا“ اور دیگر گانوں نے لازوال شہرت دی۔ ا±ن کی پہلی فلم ”اولاد“ اور آخری ریلیز شدہ فلم ”زلزلہ“ ہے۔انھوں نے ایک پشتو فلم ”پختون پہ ولایت کے“ میں بھی کام کیا۔ یہ اداکار آصف خان کی ذاتی فلم ”کالا دھندا گورے لوگ “کا پشتو ورڑن تھا۔ وہ بیک وقت فلم ایکٹر‘ فلم پروڈیوسر اور اسکرپٹ رائٹر بھی تھے۔ وحید مراد کی بہترین فلموں میں ” دل میرا دھڑکن تیری‘ ہیرا اور پھتر‘ ارمان‘ عندلیب‘ مستانہ ماہی‘ انسانیت‘ دیور بھابھی“ اور دیگر ہیں۔ وحید مراد 23 نومبر 1983ئ کو 45 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv