تازہ تر ین

ہنگامے ، جلاﺅ ، گھیراﺅ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاﺅن ، سینکڑوں گرفتار

لاہور، اسلام آباد، پتوکی، بھائی پھیرو، کھڑیانوالہ، سرگودھا، شیخوپورہ، شرقپور (نمائندگان خبریں) حکومتی ہدایات پر ملک کے متعدد شہروں میں پولیس نے دھرنا مظاہرین اور تحریک لبیک کے کارکنوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے ہیں۔اسلام آباد میں وفاقی پولیس نے علی الصبح پانچ سو مظاہرین کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے۔ پولیس نے توڑ پھوڑ میں ملوث 30 افراد کی نشاندہی کرلی ہے جب کہ ضلعی انتظامیہ نے 18 افراد کو جیل بھجوا دیا ہے۔لاہور میں رات گئے پولیس نے پرتشدد احتجاج کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن کیا اور تحریک لبیک کے زیر حراست کارکنوں کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا، شمالی چھانی، ڈیفنس، سول لائن، تھانہ کوٹ لکھپت میں نامزد اور سیکڑوں نامعلوم افراد کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ تھانہ سول لائن میں تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف درج ایف آئی آر بھی سیل کردی گئی ہے۔ادھر شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور شریف میں پولیس نے کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پنڈ دادن خان میں بھی تحریک لبیک کے 27 نامزد اور 20 نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ 19 افراد کو مینٹیننس پبلک آرڈر (ایم پی او)کے تحت جیل بھیجنے کے آرڈر جاری کیے جاچکے ہیں۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے والے 33 افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور مزید گرفتاریوں کے لیے کارروائی جاری ہے۔پولیس کے مطابق شیخوپورہ میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے 5 مقدمات درج کیے گئے تھے جس کے تحت 70افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں فیکٹری ایریا، خانقاہ ڈوگراں اور صدر شیخوپورہ سے کی گئیں اور تمام افراد کو ویڈیوز کی مدد سے نشاندہی کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق شیخوپورہ میں ہنگاموں کے دوران ایک بس،کاروں اور موٹر سائیکلوں کو جلایا گیا، مظاہرین نے 34پولیس اہلکاروں کو بھی زخمی کیا۔وزارت داخلہ نے املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی تصاویرجاری کردیں۔ اسلام آباد میں تحریک لبیک کے مزید 230مظاہرین کیخلاف دو نئے مقدمات درج کرکے دس مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں مقدمات میں مقامی رہنماﺅں محمودالرحمان اور رضوان رضوی مرکزی ملزم نامزد ہیں۔ وفاقی پولیس نے ویڈیوز کی مدد سے توڑ پھوڑ میں ملوث 30افراد کی شناخت کے بعد صبح سویرے مظاہرین کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جب کہ ضلعی انتظامیہ نے 18افراد کو جیل بھی بھجوادیا ہے۔ راولپنڈی میں تحریک لبیک کے کارکنوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ 18مقدمات میں نامزد 200میں سے 32کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور 80افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔ مانانوالہ میں بھی پولیس نے دھرنا دینے والے 60کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 6کو گرفتار کرلیا۔ سرگودھا میں اشتعال انگیز تقاریر پر سابق لیگی ایم این اے اسلم کچھیلا سمیت 270افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا۔ شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور شریف میں پولیس نے کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں پنڈ دادن خان میں بھی تحریک لبیک کے 27نامزد اور 20نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے دھرنا میں جلاﺅ گھیراﺅ اور توڑ پھوڑ کرنے والے مزید 60افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی سرکل پتوکی محمد سلیم تھانہ صدر پتوکی ایس ایچ او اور بھائی پھیرو تھانہ صدر ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والے مظاہرین کے خلاف دہشتگردی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ 280نامعلوم اور 48نامزد افراد پر تھانہ صدر پھولنگر میں درج کرلیا گیا۔ ڈی ایس پی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کرکے انہیں زخمی کرنے والے تحریک لبیک کے 348کارکنوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔ بیس ملزمان گرفتار۔ تھانہ سول لائن میں تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر بھی سیل کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں 12افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ 19افراد کو میٹیننس پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت جیل بھیجنے کے آرڈر جاری کئے جاچکے ہیں۔ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے والے 33افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور مزید گرفتاریوں کیلئے کارروائی جاری ہے۔ ملک بھر کی طر ح کھرڑیانوالہ میں بھی حکومتی رٹ کو چیلنج کر تے ہو ئے کا ر سر کا ر میں مدا خلت کر نے پر ضلعی امیر تحریک لبیک یا ر سول اللہ سمیت29نا مز د اور 180نامعلو م افرا د کے خلا ف مقدمہ در ج کر کے ایف آئی آ ر سیل کر دی گئی۔ مقدمہ میں کا ر سر کا ر میں مدا خلت سا ﺅ نڈ سسٹم ایکٹ کی خلا ف ورزی دفعہ 144، حکو مت اور عدلیہ کے خلا ف نعرے با زی کر نے کی دفعا ت شامل ہے ۔ سب انسپکٹر منور حسین تھا نہ کھرڑیا نوالہ نے اپنے مدعیت میں حکو متی رٹ کو چیلنج کر تے ہو ئے کا ر سر کا ر میں مدا خلت سا ﺅ نڈ ایکٹ دفعہ 144، روڈ بلا ک کر نے ، عدلیہ کے خلا ف نعرے لگا نے کی دفعا ت کے تحت ضلعی امیر تحریک لبیک کھرڑیانوالہ علی مبا رک سکنہ 77ر۔ ب ، صدر کھرڑیا نوالہ سیکٹر قا ری عبد السلام، خطیب جا مع مدنی مسجد علی رضا ، سا جد علی زا ہد جیلا نی، قا ری صا بر خطیب جا مع مسجد کھرڑیانوالہ ، محمد عا رف سیفی، محمد عا صم، محمد شہبا ز، مو لوی جا وید مدرسہ فا طمہ الزہرہ ، مفتی یا سر رضوی، سید اظہر علی شا ہ ، صلا ح الدین ، شکیل احمد، عبد الرحمان ہا شمی، ملک مبار ک علی، فیصل انور، طلحہ عنا ئت، ابو بکر، محمد حسین سمیت 180نامعلوم افرا د کے خلا ف مقدمہ در ج کر کے ایف آئی آ ر سیل کر دی ہے حکو مت نے قانو ن نا فذ کر نے والے ادا رو ں اور شہریو ں سے مظا ہرو ں کی فو ٹیج طلب کر لی ہے اور مقدمہ میں نا مز د افرا د کی گر فتار یو ں کے چھا پے ما رے جا رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv