تازہ تر ین

وزیراعظم کی مولانا سمیع الحق پر حملے کی فوری تحقیقات، ذمے داران کا تعین کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے سربراہ جے یوآئی (س) مولا ناسمیع الحق پر حملے کے نتیجے میں ان کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت سے ملک جید عالم دین اور اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی دینی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم نے مولانا سمیع الحق پر حملے کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعظم عمران خان نے واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمے داران کا تعین کرنے کی ہدایت کردی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اس وقت چین کے سرکاری دورے پر ہیں جنہیں مولانا سمیع الحق پر حملے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق نے میڈیا کو ٹیلی فون پر بتایا کہ مولانا سمیع الحق پر گھر کے اندر حملہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مولانا سمیع الحق عصر کے بعد اپنے گھر پر آرام کر رہے تھے ،ان کے ڈرائیور اور محافظ مولانا احمد حقانی کچھ دیر کے لیے باہر گئے جب واپس آئے تو مولانا اپنے بستر پر پڑے تھے۔مولانا سمیع الحق کے بیٹے نے بتایا کہ ان کے والد پر چھریوں سے وار کیے گئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv