تازہ تر ین

چار عشروں کی غلطیوں کی تلافی 2ماہ میں نہیں ہوسکتی:ابراہیم خان حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں مہنگائی دی:خیل داس، جماعتیں مل کر مسائل حل کریں: چوہدری منظور 12نومبر سے ڈھائی کروڑ بچوں کو پولیو قطرے پلائیں گے: عامر کیانی، نیوز ایٹ 7میں گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما ابراہیم خان نے کہا ہے کہ گزشتہ دس سال سے ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث پاکستان معاشی مسائل کا کار ہوا۔ہم معیشت کو درست سمت میں لے کر جا رہے ہیں۔چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چار عشروں کی غلطیوں کی تلافی دو ماہ میں نہیں ہو سکتی وقت لگے گا لیکن ان مسائل سے بہرحال جلد نکل جائیں گے۔بیرونی قوتیں تو چاہتی یہی ہیں پاکستان کو مقروض بنا کر دیوالیہ ڈکلیئر کر دیا جائے حکومت آئی ایم کے شکنجے سے قوم کو نجات دلانا چاہتی ہیں۔ریاست رٹ قائم کرنا حکومت کا فرض ہوتا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی تقریر بالکل درست تھی۔ مسلم لیگ ن کے رہنماءخیل داس نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بس نعرے ہی مارتے ہیں عوام کو ریلیف نہیں مہنگائی ملی۔حکومت کو عام آدمی کی کوئی فکر نہیں ایک کروڑ نوکری کی بات کرنے والے لوگوں کو نوکری سے نکال رہے ہیں۔ وزیر خزانہ اسد عمر کا کوئی ہوم ورک نہیں۔ن لیگ کی حکومت میں ملکی معیشت بہتر تھی،موجودہ حکومت ناکام ہو چکی عام آدمی کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماءچوہدری منظور نے کہا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام جماعتیں مل کر ملکی مسائل حل کریں کیونکہ ملک سب کا ہے جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے مسائل ختم نہیں ہوں گے ۔ہم تو چاہتے ہیں موجودہ صورتحال کو کنٹرول کیا جائے تاکہ عوام اس کوفت سے باہر آئیں۔ وزیر برائے صحت عامر کیانی نے کہا کہ بارہ نومبر سے ڈھائی کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے ٹارگٹڈ کوششیں شروع جائیںگی۔اس سے قبل پشاور میں پولیو کے زیادہ کیسز رپو رٹ ہوتے تھے لیکن اب اکا دکا کیس سامنے آتے ہیں جنہیں ہم جلد ٹارگٹ کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv