تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید دو نوجوان شہید

سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع بڈگام کے علاقے زاغو میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔قابض فوج نے بڈگام کے مختلف علاقوں میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کرنے والے کشمیریوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال بھی کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ قابض انتظامیہ نے علاقے میں احتجاجی مظاہرے روکنے کےلیے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے نتیجے میں 31 افراد شہید ہوئے جن میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔ قابض فوج کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں 379 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے بعض افراد کو شدید زخم آئے ہیں۔بھارتی فوج نے نہتے مظاہرین کے خلاف بھی طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کیا اور شہدا کے سوگوار لواحقین پر بھی گولیاں چلائیں۔ مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماﺅں سمیت 216 کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا، جب کہ کالے قانون کے تحت درجنوں افراد پر مقدمات قائم کیے گئے۔زیر حراست افراد میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں جنہیں عقوبت خانوں میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ قابض فوج نے آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے 11 خواتین کی بے حرمتی بھی کی۔کٹھ پتلی انتظامیہ نے مذہبی آزادی کا بھی گلا گھونٹتے ہوئے سری نگر کی جامع مسجد بند کرتے ہوئے جمعے کی 3 اجتماعات پر پابندی لگادی اور لوگوں کو نماز کی ادائیگی سے روک دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv