تازہ تر ین

بھارت نے پاکستانی فلم میکر ماہرہ عمر کی ویزہ درخواست مسترد کر دی

کراچی (ویب ڈیسک)بھارت نے پاکستانی فلم اور ڈاکومینٹری میکر ماہرہ عمر کی ویزہ درخواست مسترد کر دی۔ماہرہ کی ڈاکیو مینٹری ‘دی ریبیل آپٹیمسٹ’ کو بھارت میں منعقد ہونے والے ساتویں فلم فیسٹول میں ایوارڈ کے لیے نامزد ہو ئی ہے۔لیکن ویزہ مسترد ہو جانے کی وجہ سے ماہرہ بھارت میں منعقد ہونے والے ساتویں بین الاقوامی فلم فیسٹول میں شرکت نہیں کر پائیں گی۔ ماہرہ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ ‘پاکستان اور انڈیا کے تعلقات میں ہمیشہ سے دوری رہی ہے ، تاہم دونوں ملکوں کے بسنے والے ایک دوسرے کے خلاف بغض نہیں رکھتے۔’ماہرہ کی ڈاکومینٹری ‘دی ریبیل آپٹیمسٹ’ شہری منصوبہ بندی اور سماجی کارکن پروین رحمان کے بارے میں ہے۔پروین رحمان اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی نگران بھی تھیں اور انہیں 2013 میں کراچی میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔اس سے قبل بھی کئی مواقع پر بھارت پاکستانی شخصیات کی ویزہ درخواستیں مستر کر چکا ہے۔ معروف شاعر فیض احمد فیض کی صاحبزادی منیزہ ہاشمی بھی کچھ عرصہ قبل بھارتی ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے پندرہویں ایشیا میڈیا سمٹ میں شرکت نہیں کر سکیں تھیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv