تازہ تر ین

انڈیا: رحم مادر کے ٹرانسپلانٹ سے پیدا ہونے والی پہلی بچی

پونے (ویب ڈیسک)’میں نے زار و قطار رونا شروع کر دیا تھا۔ اس لیے نہیں کہ بیٹی پیدا ہوئی ہے بلکہ یہ خوشی کے آنسو تھے جس میں پانچ بچوں کو کھونے کا درد بھی شامل تھا۔ آپ میری خوشی کا تصور اسی وقت کر سکتے ہیں جب آپ وہ درد سہیں جس سے میں گزری ہوں۔’یہ الفاظ میناکشی ولانڈ کے ہیں جو انڈیا کے شہر پونے کے گیلیکسی ہسپتال میں 17 ماہ تک زیر علاج رہیں اور جن کے ہاں 18 اکتوبر کو آپریشن سے بیٹی پیدا ہوئی جو ایک ہی دن میں ملک بھر میں مشہور ہو گئی۔بچی کی شہرت کی وجہ یہ ہے کہ وہ انڈیا ہی نہیں بلکہ ایشیا پیسفک میں یوٹرس یعنی رحم مادر کے ٹرانسپلانٹ سے پیدا ہونے والی پہلی بچی ہے اور گجرات کے بھروچ کی رہنے والی میناکشی ولانڈ پہلی خاتون ہیں جو رحم مادر یا بچہ دانی کے ٹرانسپلانٹ سے ماں بنی ہیں۔میناکشی جب پہلی بار ڈاکٹر سیلیش سے ملیں تو انھوں نے کہا: ‘میں صرف 28 سال کی ہوں اور اسی عمر میں تین بار میرا اسقاط حمل ہو چکا ہے۔ دو بار مردہ بچہ پیدا ہوا۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ اب میرا اپنا بچہ نہیں ہو سکتا۔ لیکن مجھے اپنی کوکھ کا بچہ چاہیے۔ میں سروگیسی (یعنی کسی دوسری خاتون کی کوکھ) سے بچہ نہیں چاہتی اور نہ ہی بچہ گود لینا چاہتی ہوں۔’بہر حال 17 ماہ بعد اب ان کی مایوسی مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔میناکشی نے چھلکتے ہوئے آنسوو¿ں کے ساتھ کہا: ‘ہم نے بھگوان کو نہیں دیکھا ہے، لیکن اگر وہ ہے، تو یقیناً وہ ڈاکٹر صاحب جیسے ہوں گے۔ لہٰذا ہم نے ڈاکٹر صاحب سے ہی بیٹی کا نام رکھنے کے لیے کہا۔’میناکشی کی بات کے درمیان ہی ڈاکٹر شیلش نے کہا: ‘میناکشی کا تعلق گجرات سے ہے، جہاں بھگوان کرشن کی بہت پوجا ہوتی ہے تو ہماری بیٹی رادھا ہی ہوئی ناں! میرے خیال سے بیٹی کا نام رادھا ہی ہونا چاہیے۔’رادھا 22 ہفتوں تک ہی پیٹ میں رہی۔ پیدائش کے وقت اس کا وزن ایک کلو 450 گرام ہی تھا۔ تو کیا رادھا قبل از وقت پیدا ہونے والی بچی ہے اور اسے خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہے؟ڈاکٹر شیلش نے بتایا کہ رادھا پری میچور (قبل از وقت) تو ہے لیکن اس وقت آئی سی یو میں نہیں ہے۔ پہلے ہم نے پیدائش کے لیے 21 اکتوبر کی تاریخ طے کی تھی لیکن 17 تاریخ کی رات ماں کا بلڈ پریشر بہت بڑھ گیا اس لیے 18 کو ہی میناکشی کا آپریشن کرنا پڑا۔اس وقت، ماں اور بیٹی دونوں صحت مند ہیں اور ماں بچی کو اپنا دودھ پلا رہی ہے۔رادھا اس وقت تک ہسپتال میں رہے گی جب تک کہ اس کا وزن دو کلو گرام نہیں ہو جاتا۔ میناکشی کو بھی کوئی پریشانی نہیں ہے اور انھوں نے کھانا پینا شروع کر دیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv