تازہ تر ین

اسلام آبا دکا وہ علاقہ جہاں صرف 50 روپے میں معصوم بچوں کی عزت لوٹی جاتی ہے

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پیرودھائی، رالپنڈی پاکستان کے بڑے بس اڈوں میں سے ایک ہے، جس کے متعلق اب ایک ایسا انکشاف سامنے آیا ہے کہ سن کر شیطان بھی شرم سے منہ چھپاتا پھرے۔ ویب سائٹ  کے مطابق اس بس اڈے پر بچوں کے ساتھ بدفعلی کا منظم دھندہ ہو رہا ہے اور یہ بس اڈہ بچوں کے ساتھ بدفعلی کا اڈہ بن چکا ہے۔ یہاں لوگ بچوں کو لالچ دے کر لاتے ہیں اور اپنے مسافروں کو ’بستر‘ فراہم کرنے کے کاروبار میں ملازم رکھ لیتے ہیں۔ یہ بچے مغرب کے بعد بس اڈے اور اردگرد کی سڑکوں پر کھڑے نظر آتے ہیں اور لوگوں کو بستر کی پیشکش کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اگر کوئی شخص ان سے پوچھ لے کہ بستر کے ساتھ کیا ملے گا تو وہ فخر سے بتاتے ہیں کہ ’خوبصورت لڑکے۔‘اس علاقے میں کام کرنے والے ایک نیوزپیپر ایجنٹ کا کہنا ہے کہ اب یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی۔ آپ شام کے بعد اس علاقے میں چلے جائیں، آپ کو وہاں کئی بچے نظر آئیں گے جو آتے جاتے لوگوں کو معنی خیز اشارے کر رہے ہوتے ہیں۔ آپ ان میں سے کسی ایک کے پاس جائیں اور بستر کے لیے پوچھیں، باقی ’مینیو‘ وہ آپ کو خود بتا دے گا، جس میں اس قبیح حرکت کی پیشکش بھی شامل ہوتی ہے۔یہاں کم عمر لڑکوں کے ساتھ بدفعلی کی قیمت محض 50روپے تک وصول کی جاتی ہے۔ بس اڈے پر یہ مکروہ دھندا کرنے والے ان بچوں کو نشانہ بناتے ہیں جو بے گھر ہوتے ہیں، سڑکوں پر کاغذ چنتے ہیں اور چائے وغیرہ کے ہوٹلوں اور دیگر دکانوں پر کام کرتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv