تازہ تر ین

اس پاکستانی پر فخر ہے ، بل گیٹس نے تصویر شئیر کر دی

سان فرانسسکو (نیا اخبار رپورٹ) مغربی ممالک میں کسی بھی ایسے شخص کو دہشت گردیا کم از کم شدت پسند تو ضرور سمجھا جاتا ہے جو باریش بھی ہو اور اس نے پگڑی بھی باندھ رکھی ہو۔ اس کے باوجود دنیا کے مشہور ترین ارب پتی اور معروف امریکی شخصیت بل گیٹس نے ایک پگڑی والے باریش شخص کی تصویر اپنے ٹوئیٹر اکانٹ پر انتہائی فخر کے ساتھ شئیر کر کے ساری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ضرور پڑھیں: شہباز شریف کو بلڈ کینسر نہیں :تہمینہ درانی نے میڈیا پر چلنے والی خبر کی تردید کردی بل گیٹس نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر شئیر کی گئی اس تصویر کے ساتھ لکھا ہے جب تک پولیوکہیں بھی موجود ہے یہ ہر جگہ موجود بچوں کے لئے خطرہ ہے۔ ہم نے جو کامیابی حاصل کی ہے وہ ہیلتھ ورکرز، حکومتوں اور شراکت دار اداروں و عطیہ دہندگان کی کاوشوں کے طفیل ہے جو ہر بچے تک پہنچنے کے لئے کام کررہے ہیں۔ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ تصویر میں دکھائی دینے والے صاحب کے بازو کے نیچے ایک نیلے رنگ کا ڈبہ ہے جس پر پولیو کے خاتمے کا پیغام لکھا ہے۔ یقینا یہ ان باہمت پولیو ورکرز میں سے ایک ہیں جو اپنے وطن کے ہر بچے کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لئے گھر گھر جا کر ویکسین کے قطرے پلاتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے ایسے ہیں جو اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بھی بن چکے ہیں، مگر سلام ہے ان کے جذبے کو کہ یہ اب بھی پوری لگن کے ساتھ ملک کے کونے کونے میں جا کر بچوں کو پولیو کی بیماری سے محفوظ کر رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv