تازہ تر ین

ریما خان 47 برس کی ہو گئیں‘شوبز سے وابستہ شخصیات کی مبارکباد

لاہور (شوبزڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ ریما 47 برس کی ہو گئیں‘شوبز سے وابستہ شخصیات نے انہیں سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔۔فلم سٹار ریما خان 27اکتوبر 1971ء کو لاہو ر میں پیدا ہوئیں انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ہدایتکار جاوید فاضل کی فلم بلندی میں معاون اداکارہ کے طور پر کیا انہوں نے بطور اداکارہ دو سو سے زائد فلموں میں کام کیا انہیں بجا طور پر پاکستان کی ایشوریہ رائے کہا جاتا ہے فلم انڈسٹری میں شان اور معمر رانا کے ساتھ ان کی جوڑی کو پسند کیا جاتا ہے جبکہ ریما خان نے سعود،عجب گل،اظہار قاضی کے ساتھ بھی بطور ہیروئین کام کیا ہے ان کی مشہور فلموں میں بلندی،نکی جئی ہاں،کوئی تجھ سا کہاں ، زہریلے،پیار ہی پیار، شمع ،سیلاب،انسانیت اور دیگر قابل ذکر ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv