تازہ تر ین

اومنی گروپ کی شوگر ملز سے 11 ارب کی چینی غائب ، ذمہ دار کون ؟ : چیف جسٹس

کراچی(صباح نیوز)چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثارنے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار اومنی گروپ کے انور مجید کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جو قوم کا پیساچوری کررہے ہیں انہیں بی یا سی کلاس دے دیں؟،عدالت نے ایف آئی اے سے اومنی گروپ کا مکمل ریکارڈ 30 اکتوبر کو طلب کرلیا،چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار انور مجید کی بی کلاس کی فراہمی کی درخواست پرسماعت کی،اس دوران اومنی گروپ کی شوگر ملوں سے منجمد چینی غائب ہونے کا معاملہ سامنے آیا۔چیف جسٹس پاکستان نے اومنی گروپ کی شوگر ملوں میں منجمد چینی کے غائب ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے اثاثوں کے 14ارب میں سے 11ارب روپے کی چینی غائب کردی گئی،کہاں تھی ایف آئی اے اور پولیس؟ کن ٹرکوں پرمال ڈال کرغائب کردیاگیا، کون کون شامل تھا؟چیف جسٹس کے استفسار پر ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ 9 شوگر ملیں اومنی گروپ کی چھتری تلے چل رہی ہیں، چینی غائب کرنے پر اومنی گروپ کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں۔جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ کون کون سی شوگر ملوں سے چینی غائب کی گئی؟ ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ نوڈیرو شوگرمل، باندھی شوگر،کھوسکی شوگر، انصاری شوگر، ٹنڈوالہ یار شوگر، باوانی شوگر، نیودادو شوگر، لارڈ شوگر اور چمڑشوگر مل شامل ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے پوچھا کہ شوگرملوں کے چیف ایگزیکٹو کون ہیں؟ ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ اومنی گروپ کے مالکان ہی ہیں، اومنی گروپ کے کچھ دفاتر کراچی اور کچھ اندرون سندھ ہیں۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ایف آئی اے نے ان شوگر ملوں پر پہرے دار کیوں نہیں لگائے؟ اگر کوئی مسئلہ تھا تو ایف آئی اے ہمیں درخواست دیتا۔ایف آئی اے نے بتایا کہ چینی غائب کرنے والوں میں انور مجید شامل ہوسکتے ہیں، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ انور مجید تو جیل میں ہیں، جائیں جیل جاکر انور مجید سے تحقیقات کریں۔عدالت نے اومنی گروپ کے چیف ایگزیکٹو اور دیگر حکام کو طلب کرلیا جبکہ چیف جسٹس نے کہا کہ اومنی گروپ کے سارے معاملات ہم خود دیکھیں گے۔دوران سماعت اورمنی گروپ کے وکیل نے کہا کہ ہماری درخواستوں پر نظرثانی کی جائے اور انور مجید کو جیل میں بہتر کلاس کی سہولت فراہم کی جائے۔اومنی گروپ کے وکیل کی استدعا پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے چوری سامنے آچکی ہے اور اب بھی جیل میں بہتر کلاس مانگ رہے ہیں؟ جو قوم کا پیساچوری کررہے ہیں انہیں بی یا سی کلاس دے دیں؟ بہتر کلاس سے اوپر کی کوئی کلاس ہے تو بتائیں؟۔اومنی گروپ کے وکیل نے کہا کہ انور مجید کو اے کلاس کی سہولت بھی دی جاسکتی ہے اس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اتنا مذاق مت کریں، مسئلہ بتائیں، تمام درخواستیں مسترد کرتے ہیں۔جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے قصہ ساروان نہیں سننا، جو سننا تھا وہ سن چکے۔عدالت نے بہتر کلاس سے متعلق اومنی گروپ کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی۔دوران سماعت ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ جیسے ہی ہم عدالت سے نکلے اومنی گروپ کے ڈائریکٹرز اپنے موبائل فون بند کردیتے ہیں۔جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ مجھے ایک اور بات پتہ چلی وہ مزیدتشویشناک ہے، جتنے بھی اومنی گروپ کے لوگ جیل میں ہیں وہ موبائل فون استعمال کررہے ہیں، اومنی گروپ کے جیل میں موجود تمام لوگوں سے موبائل فون چھین لیے جائیں، وہ لوگ جیل سے اندر بیٹھ کر احکامات دے رہے ہیں، آئی جی جیل خانہ جات نے موبائل فون نہ چھینے تو ان کے خلاف ایکشن لیں گے۔اومنی گروپ کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ایف آئی اے اومنی گروپ کے ڈائریکٹر کو گرفتار نہ کرے تو آج ہی بیان ریکارڈ کرائیں، ایف آئی اے اومنی گروپ سے کوتفتیش کرناچاہے کرسکتی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ایف آئی اے کا معاملہ ہے ہم انہیں کوئی ہدایت نہیں دے سکتے، جوغیر قانونی کام میں ملوث ہیں ان کےخلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے۔عدالت نے ایف آئی اے سے اومنی گروپ کا مکمل ریکارڈ 30 اکتوبر کو طلب کرلیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv