تازہ تر ین
mavra hossain

ماورا حسین ڈرامہ سیریل ”آنگن “ میں نظر آئیں گی

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ ماورا حسین بہت جلدنئے ڈرامہ سیریل ”آنگن “ میں نظر آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ میری آنیوالی سیریل ”آنگن“ ناظرین کو ششدر کردیگی۔ ٹی وی سے دور نہیں ہوئی وقت کی کمی اور اچھے کردار کی تلاش نے فی الحال ٹی وی سے دور کردیا تھا۔ انہوں نے گزشتہ روز فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 کے تعارفی پروگرام میں کیا۔ انکا کہنا تھا بھارتی فلم سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا وہ تجربہ بھی بہت اچھا رہا اب پاکستانی فلم میں بھی ڈراموں کے بعد شائقین کو متاثر کرونگی۔ انہوں نے کہا ہم سب کی ذمہ دار ی ہے کہ اتحاد و یگانگت سے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ ملک کا سب سے بڑا المیہ کرپشن ہے۔ نئی سیریل آنگن میں تحریک پاکستان کا دور یاد آجائیگا اس سیریل میں ایک نئی ماورا حسین دکھائی دیگی جس کیساتھ احسن خان نے یادگار کردار ادا کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv