تازہ تر ین

غزہ میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی مظاہرین شہید

غزہ(ویب ڈیسک) پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی مظاہرین شہید ہو گئے۔صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق غزہ کی پٹی پر مظاہرین نے ہزاروں ٹائر اور اسرائیلی پرچموں کو جلا کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔یاد رہے کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والی جمعہ احتجاجی تحریک کے دوران اب تک 250 سے زائد فلسطینی شہید اور 30 ہزار کے قریب فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv