تازہ تر ین

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو شکست دیدی

دبئی(ویب ڈیسک) تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ایرون فنچ اور جان شارٹ نے کیا لیکن 11 کے مجموعی رنز پر جان شارٹ رنز آﺅٹ ہوگئے۔آسٹریلیا کو دوسرا نقصان کرس لین کا ہوا جو 7 رنز بناکر عماد وسیم کی گیند پر شاداب خان کو کیچ دے بیٹھے جب کہ تیسری وکٹ ایرون فنچ کی گری جو 3 رنز بناکر شاداب کا شکار ہوئے۔مچل مارش بھی شاداب کی گیند پر آﺅٹ ہوئے جب کہ ایلیکس کیری محمد حفیظ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے سرفراز کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔ بین مک ڈیمورک 3 رنز بناسکے اور فخرزمان نے اچھی فیلڈنگ کرتے ہوئے انہیں رن آﺅٹ کیا۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز بابراعظم اور فخر زمان نے کیا لیکن فخر زمان ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور چوتھے اوور میں 11 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے آﺅٹ ہو گئے۔محمد حفیظ اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 70 رنز بنائے لیکن محمد حفیظ 40 رنز بناکر اسٹین لیک کی گیند پر آﺅٹ ہوئے، بابر اعظم 45 رنز بناکر جان شارٹ کا شکار بنے۔ آصف علی بھی 9، شعیب ملک 14 اور حسن علی بغیر کوئی رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے اور جیت کیلئے آسٹریلیا کو 148 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 45 اور محمد حفیظ 40 رنز بناکر نمایاں رہے، آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن کالٹر نیل نے 3 اور اسٹین لیک نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔24 اکتوبر کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو باآسانی 66 رنز سے شکست دے دی تھی جب کہ سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 28 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv