تازہ تر ین

تجارتی خسارہ :پاکستان چین سے زیرو ریٹنگ کا مطالبہ کریگا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے چین سے دوسرے آزاد تجارتی معاہدے پر مزید مذاکرات کرنے کے بجائے تجارتی خسارہ میں کمی کیلئے زیرو ریٹنگ کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان 2 نومبر کو چین جائیں گے ، اس حوالے سے پاک چین تجارتی تعلقات میں مزید مضبوطی اور پاکستان کا بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق آزاد تجارتی معاہدے کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی خسارہ 10 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ، پاکستان تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے چین سے آسیان کی طرح زیرو ریٹنگ کا مطالبہ کریگا۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے 2006 میں آزاد تجارتی معاہدہ ہوا ، اس وقت دونوںممالک کا تجارتی حجم 4 ارب ڈالر کے لگ بھگ تھا جو 2015-16 میں 14 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ،پاکستان کی برآمدات 2006-07 میں 57 کروڑ ڈالر تھیں جو2015-16 میں 1.69 ڈالر ہو گئیں،اسی طرح چین کی پاکستان کو برآمدات 2006-07 میں 3.5 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2015-06 میں 12.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، اس طرح پاکستان کو 10ارب ڈالر سے زائد کے تجارتی خسارہ کا سامنا ہے۔ دستاویزات کے مطابق ایف ٹی اے کے پہلے مرحلے پر نظر ثانی کے دوران وزارت تجارت نے مقامی صنعت کے تحفظات کی نشاندہی کی جس کے چین سے سستی ترین درآمدات پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ وزارت تجارت نے مقامی صنعت کے مفادات کو تحفظ دینے کیلئے حکمت عملی وضع کر لی تاکہ چین کی مارکیٹ میں پاکستان کی اشیا ئکی بہتر رسائی حاصل کی جا سکے۔ پاکستان نے معیارات کی مطابقت کی تشخیص کے مسائل نمٹانے کیلئے چین کے ساتھ کنسٹرکشن اور انجینئرنگ کے شعبوںمیں میوچل ریکنائزیشن ایگریمنٹ کی بھی تجویز دی اور غلط ڈیکلریشن اور انڈر انوائسنگ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔وزارت تجارت کے حکام نے ذرائع کو بتایا کہ وزیراعظم کا چین کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے ،چین سے ایف ٹی اے ٹو کے بجائے آسیان کے برابر مراعات دینے کا مطالبہ کیا جائیگا۔ 2006 میں چین کے ساتھ ہمارا ایف ٹی اے وسیع تر تھا جس میں زیادہ سے زیادہ رعایتیں لینے کی کوشش کی گئی لیکن چین نے 2008 میں آسیان کو زیرو ریٹنگ کی آفر کر دی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv