تازہ تر ین

پنجاب بھر کے اضلاع کا ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں کو لاہور سے لائسنس تجدید اور گمشدگی کی صورت میں نیا لائسنس بنوانے کی اجازت

لاہور(ویب ڈیسک ) چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے پنجاب بھر کے اضلاع کا ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں کو لاہور سے لائسنس تجدید اور گمشدگی کی صورت میں نیا لائسنس بنوانے کی اجازت دے دی، سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے ڈرائیونگ لائسنس لاہور سے رینو کروائے جا سکیں گے،دیگر اضلاع کے لائسنس صرف سی ٹی او آفس سے رینو ہو سکیں گے،سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی یکم جنوری کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، بغیر ڈرائیونگ لائسنس کیخلاف کارروائی کے پیش نظر یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے،عدالتی احکامات کی روشنی میں یکم جنوری سے کوئی بھی بغیر لائسنس گاڑی نہیں چلا سکے گا،شہری کل سے اپنا ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروا سکتے ہیں، شہریوں کی طرف سے سٹی ٹریفک پولیس کے اچھے اقدام کا خیر مقدم،اس سے پہلے ملک کے کسی صوبے میں ایسی سہولت نہیں تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv