تازہ تر ین

نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کیلئے براوو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

جمیکا(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر اور میوزک ویڈیو کیلئے مشہور وین براوو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا اور کہا کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ میں موقع دینے کیلئے جگہ چھوڑ رہے ہیں۔35سالہ کھلاڑی نے اپنا پہلا میچ 2004 میں کھیلا تھا۔ براوو نے اپنے کیریئر میں 40 ٹیسٹ میچ، 164 انٹرنیشنل ون ڈے اور 66 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔براوو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14 سال قبل جولائی 2004 میں انگلینڈ کے لارڈز گراﺅنڈ میں کھیلا گیا پہلا میچ آج بھی یاد ہے، میں نے اپنے پورے کیریئر میں جوش و جذبے کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔انہوں نے کہا کہ میں نے لمبے عرصے کرکٹ کھیلنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے اور اب نئی نسل کو آگے آنے کا موقع ملنا چاہیے۔براوو نے 2015 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم وہ ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے رہے تھے۔براوو نے اپنے کیریئر کے 164 ایک روزہ میچوں میں 25.36 کی اوسط سے 2,968 رنز بنائے اور 199 وکٹیں حاصل کیں جب کہ 40 ٹیسٹ میچوں میں 31.42 کی اوسط سے 2,200 رنز بنانے کے علاوہ 86 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv