تازہ تر ین

وزیراعظم کی تاریخی پذیرائی؛ سعودی ولی عہد نے گاڑی خود ڈرائیور کر کے عمران خان کو فرنٹ سیٹ پر بٹھایا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے بعد جب سب لوگ کھانا کھا رہے تھے تو کھانا کھانے کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ آپ میرے ساتھ گاڑی میں بیٹھیں اور ا سکے بعد محمد بن سلمان نے گاڑی چلائی اور عمران خان ان کے ساتھ بیٹھے۔سعودی علی عہد محمد بن سلمان نے عمران خان سے کہا تھا کہ آپ میرے ساتھ آئیں آپ سے ایک بات کرنی ہے۔جس سے ایک بہت اچھا پیغام جاتا ہے۔عمران خان اور سعودی علی عہد کے علاوہ گاڑی میں کوئی موجود نہیں تھا۔اور وہ گاڑی میں قریبا 25منٹ تک رہے۔اور اس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی ان سے الگ ملاقات ہوئی۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے پر اعتماد انداز میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرس سے خطاب کیا تھا۔
وزیر اعظم عمران خان کے سعودی عرب میں پرتپاک استقبال اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں مرکزی خطاب نے دنیاکے سامنے پاکستان کا امیج بہتر بنانے میں مدد دی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے بڑے بڑے ممالک اور بڑے بڑے سرمایہ کاروں کو خود اس کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے اورمذکورہ کانفرنس میں ان ممالک اور سرمایہ کاروں کی دعوت دی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان ا±س بنیادی نظریے کا پاکستان ہے جس کے لیے پاکستان کے بانیوں نے اسے حاصل کیا تھا اور اس کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا۔ نیا پاکستان قائد اعظم کے اصولوں پر بنانا ہے۔ ہمیں اقتدار میں آئے ہوئے60 دن ہوئے ہیں۔ہمیں فوری طور پر کرنٹ خسارے کے مسئلے کا سامنا ہے۔ہماری حکومت کا سب سے پہلا ہدف یہی ہے کہ ہمیں برآمدات بڑھانی ہے تاکہ زر مبادلہ بڑھایا جا سکے۔ہم برآمد کنندگان کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ منی لانڈرنگ ترقی پذیر ممالک میں بڑا مسئلہ ہے۔ ہم جو بھی اصلاحات کریں گے اس کا اثر آنے والے دنوں پر پڑے گا۔ کرپشن کسی بھی ملک کو غریب بنا دیتی ہے۔ کرپشن انسانی ترقی کے منصوبوں سے رقم کا ر±خ موڑ دیتی ہے۔ کرپشن ملکوں میں اداروں کو تباہ کر دیتی ہے۔ پاکستان کے ادارے مضبوط کرنا ہمارے لیے ایک چیلنج ہے۔آنے والے تین سے 6 ماہ ہمارے لیے سخت ہیں۔ بدعنوان لوگوں کے بڑی پوزیشن پر ہونے کے باعث ادارے تباہ ہوئے۔ پاکستان میں وائٹ کالر کرائم کو پکڑنا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سمندر پار پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا ہے، سمندر پار موجود پاکستانی پاکستان کی طاقت ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان کے منصوبے کے تحت پہلے 5 سالوں میں ابتدائی طور پر 50 لاکھ گھرتعمیر کیے جائیں گے۔پاکستان میں ایک کروڑ گھروں کی کمی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv