تازہ تر ین

عمران خان کا بطور کپتان زیادہ ون ڈے رنز کا ریکارڈکوہلی نے توڑدیا

ویشاکھا پٹنم (اے پی پی) ویرات کوہلی نے بطور کپتان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے کا سابق پاکستانی قائد عمران خان، انگلینڈ کے مورگن اور سری لنکا کے اینجلو میتھیوز کا ریکارڈ توڑ دیا، کوہلی نے دوسرے ایک روزہ میچ میں 157 رنز کی غیرمعمولی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا۔

، عمران خان نے بحیثیت کپتان 139 میچز میں 3247، مورگن نے 90 میچز میں 3259 جبکہ میتھیوز نے 106 میچز میں 3264 رنز بنا رکھے تھے، کوہلی نے 54 میچز میں 3356 رنز بنا لئے ہیں جس میں ان کی بطور قائد 15 سنچریاں بھی شامل ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں بحیثیت کپتان زیادہ ون ڈے رنز اور زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ کو حاصل ہے جنہوں نے 22 سنچریوں کی مدد سے 8497 رنز بنائے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv