تازہ تر ین

پاکستان نے افغان طالبان کے نائب امیر کو رہا کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے افغان طالبان کے نائب امیر ملا عبد الغنی برادر کو رہا کر دیا ہے ۔ بدھ کو طالبان ذرائع نے افغان طالبان کے نائب امیر ملا عبد الغنی برادر کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملا عبد الغنی برادری کی رہائی قطر میں افغان طالبان اور امریکی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں پیشرفت کے طورپر سامنے آئی ۔ذرائع کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کی جانب سے امریکی حکام سے ملاقاتوں میں اعتماد کی فضا بحال کر نے کےلئے اپنے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا ۔یاد رہے کہ 2010میں پاکستان اور امریکہ کی جانب سے مشترکہ انٹیلی جنس رپورٹ پر آپریشن کے دور ان ملا عبد الغنی برادر کو کراچی سے گرفتار کیا گیاتھا ۔ افغان طالبان کے امیر ملامحمد عمر نے اپنے دور میں ملا عبد الغنی برادر کو نائب امیر مقرر کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv