تازہ تر ین

خواجہ آصف بھی پھنس گئے لیگی حلقوں میں بھونچال

لاہور(خبر نگار)نیب کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہونے لگیں ۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب نے اسٹیٹ بینک کو خط لکھا ہے۔نیب نے اسٹیٹ بینک سے خواجہ آصف کے بطور وزیر دورانیہ کی تمام تفصیلات طلب کی ہیں۔نیب نے خواجہ آصف کی طرف سے کی گئی ٹرانزیکشن کی تمام تفصیلات طلب کی ہیں جب کہ خواجہ آصف کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ اور بچوں کی ٹرانزیکشن کی تفصیلات طلب کی ہیں۔خواجہ آصف کی جانب سے لاکر کی سہولیات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں اور اس کے علاوہ بینکوں کے قرضے اور بیرون ملک بھیجی گئی رقوم کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔خیال رہے کچھ روز قبل قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا تھا کہ نیب نے مجھے کہا کہ خواجہ آصف کے خلاف گواہی دیں۔میں نے کہا کہ مجھے تحقیقات کے لیے بلایا ہے یا پھر وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے،نیب والے ہر کسی کو کہتے ہیں کہ شہباز شریف کے خلاف گواہی دو گے تو تمیں اچھی نوکری دیں گے۔جس کے بعد سیاسی مبصرین کی طرف سے کہا گیا تھا کہ شہباز شریف کی جانب سے اٹھائے جانے والے بعض سوالات کے جوابات حکومت اور نیب پر فرض ہیں کیونکہ یہ بڑی بد گمانیوں اور سیاسی غلط فہمیوں کو جنم دے سکتی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv