تازہ تر ین

پنجاب بھر میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار

لاہو (ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیملٹ کی پابندی کو لازمی قرار دے دیا۔جسٹس علی اکبر قریشی نے شہری کمال حیدر کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کی پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے صوبے بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننے کی پابندی کو لازمی قرار دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو فوری طور پر احکامات پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔عدالت نے فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، سرگودھا اور بہاولپور کے سی ٹی اوز سے عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔عدالت نے ہیملٹ نہ استعمال کرنے والوں کو جرمانے کرنے کی ہداہت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv