تازہ تر ین

جنگ کا خطرہ

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستان نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بھارتی ہتھیاروں کی منتقلی اور سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے بھارت نے ایل او سی کو نشانہ بنانے کے لئے کشمیر میں بڑے ہتھیارلانچ کئے، 13 سال میں اس طرح کے ہتھیاروں کا استعمال پہلی بار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن وسلامتی کو کمزور کرنے کے حوالے سے بھارتی ارادے کا یہ واضح اشارہ ہے۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے جاری جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے علاقائی امن و سلامتی کو حقیقی خطرہ لاحق ہے، ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا مقصد بھارت کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بین الاقوامی توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اور سلامتی کونسل کے چیرمین سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر خلاف ورزیوں کانوٹس لیا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv