کراچی(ویب ڈیسک)آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے تیل ترسیل روکنے کے لیے ہڑتال کا اعلان کل تک مو¿خر کردیا۔آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین شمس شہوانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ نے کل دوبارہ ملاقات کا وقت دیا ہے اور کہا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے وزیر پیٹرولیم اور دیگر حکام سے رابطہ کرایاجائے گا۔شمس شہوانی کے مطابق گورنر سندھ کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال کا اعلان کل تک مو¿خر کر دیا ہے۔