تازہ تر ین

’ ’کراچی سے لاہور 3“ کبریٰ خان کیساتھ فرحان سعید نظر آئینگے

لاہور (شوبزڈیسک) فلمساز وجاہت رو¿ف کی نئی فلم’ ’کراچی سے لاہور 3“ بننے جا رہی ہے میں ڈیبیو دینے جارہے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں شہزاد شیخ، عائشہ عمر، اسد صدیقی، زارا نور عباس اور کبریٰ خان بھی شامل ہیں جو ممکنہ طور پر فرحان سعید کی جوڑی دار ہوں گی۔فرحان نے پہلے گلوکاری، پھر ٹی وی پر اداکاری اور اب فلموں میں بھی انٹری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ فلم میں احمد علی اکبر کے بجائے فرحان سعید جلوہ گر ہوں گے۔ چند دنوں سے قیاس آرائیاں ہیں کہ ”کراچی سے لاہور 3“ گزشتہ دونوں فلموں کی طرح کامیڈی اور رومانوی ہوگی، جس کا سکرپٹ اس مرتبہ بھی یاسر حسین نے لکھا ہے، جو فلم میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائیں گے اورسکرپٹ کے مراحل مکمل ہوچکے ہیں۔

جب کہ عکس بندی کا آغاز رواں برس دسمبر سے کیا جائے گا۔
٭٭٭٭٭٭



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv