تازہ تر ین

خوف و دہشت سے بھرپور فلم ”ویلکم ٹو مرسی “کاٹریلر جاری

نیو یارک(شوبز ڈ یسک) ہالی ووڈہارر تھر لرفلم ویلکم ٹو مرسی کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔پر اسرار طاقتوں سے لڑنے والی خاتون کی کہانی پر بنی خوف و دہشت سے بھرپور ہالی وڈ فلم کی ہدایتکاری ٹامی برٹیلسن نے کی ہے۔ کہانی ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو پر اسرار طاقتوں میں پھنسنے کے بعد ان سے مقابلہ کرتی ہے۔ کاسٹ میں للی نیو مارک، کرسٹن روہلن ، وکٹوریا سوکولووا، صوفیا ماسا اور ڈینس گروب شامل ہیں۔نک اولکسوو اور ڈیرن گولڈ برگ کی مشترکہ پروڈیو س کردہ خوفناک مناظر سے بھرپور یہ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv